حضرت جی! میں نے آپ کے بہت درس سنے ہیں مگر جس درس نے مجھے گناہ کبیرہ سے بچایا وہ درس اس سے پہلے میں کبھی اس طرح کا درس نہیں سنا جیسے وہ درس میرے لیے ہی ہو۔ میری والدہ سے میں بہت تنگ تھا ہر کام میں رکاوٹ ڈالتی تھیں ان کو میں کہتا کہ گھر فروخت کرنا ہے وہ کہتی اگر گھر فروخت کیا تو میں خودکشی کرلوں گی ہر کام میں کہتی اگر یہ کیا تو خودکشی کرلوں گی میرا بہت دماغ خراب ہوگیا تھا میں نے بہنوں سے کہا کے امی کو سمجھائوورنہ میرا ہاتھ اٹھ جائے گا۔ میں نے امی سے بات بھی کرنا چھوڑ دی تھی اور نہ ان کے ہاتھ کا کھانا کھاتا دو سے تین دن تک بھوکا بھی رہتا مگر میری امی کو کوئی فرق نہیں پڑا۔ میں نے امی پر ہاتھ اٹھانے کا پروگرام بنا لیا کہ اب تنگ کیا تو یہ قدم اٹھا دوں گا۔ جمعرات کا درس آپ کا ڈائون لوڈکیا مگر میں سن نہیں سکا وہ درس میں نے تین سے چار دن بعد سنا جب درس سنا تو میرے ہوش اُڑ گئے آپ کا سارا کا سارا درس ماں کے اوپر تھا کہ اس شخص نے ماں کے ساتھ یہ کیا یہ کیا اس نے اپنی ماں کو اس طرح مارا اس نے اپنی ماں کو اس طرح مارا بس یہ سننا تھا کہ میرا ارادہ تبدیل ہوگیا مجھے اس دن محسوس ہوا کہ آپ کی میرے اوپر خاص توجہ ہے میرا دماغ صحیح ہوگیا میں نے سوچا ماں جیسی بھی ہے آخر ماں ہے بس آپ کے درس کی وجہ سے میں اتنے بڑے گناہ سے بچ گیا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔ (پوشیدہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں