پاپیتے کی طر ح اکثر افراد گریپ فروٹ کا نام سن کر منہ بنا لیتے ہیں ۔ ان کی نظرمیں ان دونو ں پھلو ں میں ذائقہ نہیں ہوتا، لیکن وہ یہ حقیقت بھول جاتے ہیں کہ اصل ذائقہ اچھی صحت کا ہوتا ہے اور اسے قائم و برقرار رکھنے کے لیے دونو ں کا استعمال ضروری ہوتا ہے ۔ پاپیتے کی کم مٹھا س اور گریپ فروٹ کی تلخی ترشی پر نہ جائیے۔ ان سے صحت کو پہنچنے والے فائدوں پر نظر رکھیے اور انھیںنوشِ جاںکر کے اپنی صحت بنائیے ۔ روزانہ گریپ فروٹ کھا نے والے بڑے فائدے میں رہتے ہیں ، کیو ں کہ قدرت کا تحفہ یہ پھل ، کولیسٹرول کم کرنے کی بڑی صلا حیت رکھتا ہے۔ ہر پھل میں حل ہونے والا ریشہ ، پیک ٹین ہوتا ہے ۔ اس ریشے میں کو لیسٹرول کو گھلانے اور خو ن سے سمیٹ کر اسے خارج کرنے کی بڑی صلاحیت ہو تی ہے۔ گریپ فروٹ میں چو ں کہ ریشہ بہت ہوتا ہے ، اس لیے اس میں یہ صلاحیت بھی زیادہ ہو تی ہے ۔ اسے مسلسل چا ر ماہ تک استعمال کرنے سے کو لیسٹرول کی سطح میں اوسطاً6-7 فی صد کمی ہوجاتی ہے ۔ گریپ فروٹ کے پیکٹ ٹین سے قلب و صحت کے لیے مضر اور خرا ب کو لیسٹرول ایل ڈی ایل کی سطح میں ۰۱ فی صد تک کمی ہو سکتی ہے ۔ گریپ فروٹ کا تعلق بھی لیمو ں کے خاندان سے ہے ، یعنی مسمی ، مالٹا، سنترہ ، کینو ، چکوترہ وغیرہ سب اسی کے بھائی بند ہیں ، لیکن خاص طور پر گریپ فروٹ میں دےگر ترش پھلوں کے مقابلے میں ” لیمو نین “ نامی ترش روغن زیادہ ہو تاہے ۔ اس کے تیل یا روغن میں لیبا رٹری کی چوہیو ں کی چھا تیو ں کی رسولیاں کم کرنے کی بڑی صلاحیت کا انکشا ف بھی ہوا ہے ۔
یہ بات آپ کے علم میں ہو گی کہ اس وقت دنیا کے مختلف ملکو ں میںسرطان پرمسلسل تحقیق ہو رہی ہے ۔ ان میں امریکا کا نیشنل کینسر انسٹی ٹیو ٹ سر فہرست ہے ۔ یہ ادارہ دےگر مانع سرطان اجزا کے علا وہ لیمو نین اور تر شادہ پھلو ں کی سرطان سے مقابلہ کرنے کی صلا حیت پر بھی کروڑوں ڈالر خرچ کررہا ہے ، کیوں کہ گریپ فروٹ اور ان پھلو ں میں سرطان روکنے کی بڑی صلا حیت پائی جاتی ہے۔ ترش پھلو ں میں دراصل فلیو نا ئڈز کے علاوہ فینو لکس ( کا ربولک ایسڈ) جیسے موثر مانع تعفن (اینٹی سیپٹک ) اجزا ہو تے ہیں ۔ سبز چائے میں پائے جانے والے فلیونائڈز کی طر ح گریپ فروٹ میں شامل مو جو د فلیونائڈزاور فینو لکس چو نکہ بڑے موثر مانع تکسید ( اینٹی اوگزیڈنٹ ) ہو تے ہیں ، یہ جسم میں ایسے اجزا تیار کرتے ہیں جو رسولیا ں بنانے والے اجزا کا خاتمہ کر دیتے ہیں ۔ تر شاوہ پھل ہونے کی وجہ سے گریپ فروٹ میں حیا تین ج ( وٹامن سی ) بھی خوب ہوتا ہے۔ ایک گریپ فروٹ میں 41 ملی گرام وٹامن سی ہو تا ہے ۔ یہ مقدار روزانہ درکا ر حیاتین ج کی دو تہائی مقدار کے برابر ہوتی ہے ۔ اس حیاتین کا جسم کی امراض سے لڑنے کی صلاحیت سے بڑا گہرا تعلق ہوتاہے ، یعنی اس سے جسم کی قوت مدافعت مستحکم رہتی ہے۔ پاکستان میں دو طر ح کے گریپ فروٹ عام ہیں ،ایک سفید اور دوسرا سرخ ۔ سرخ گریپ فروٹ ، ریڈبلڈ مالٹے کی طر ح زیادہ مفید ہوتا ہے ، کیو ں کہ اس میں لائکو پین نامی کیروٹین زیادہ ہوتا ہے ۔ کیروٹین بھی مانع سرطان جز ہے ۔یہ خاص طور پرز خم، رحم ، مثانے اور لبلبے کے سر طان سے محفوظ رکھتا ہے ۔ جیسا کہ بتایا جا چکا ہے، گریپ فروٹ کے پھوک میں مو جود پیک ٹین سے خو ن میں کو لیسٹرول کی سطح کم رہتی ہے، گویا اس طر ح قلب اور فالج کے حملے کا خطرہ بھی بہت کم ہو جا تا ہے ۔ لائکو پین اور لیمو نین جیسے اجزا جسم کو کئی طرح کے سرطان سے محفوظ رکھتے ہیں تو اس میں مو جو د حیاتین ج جسم میں مضر سالمو ں ، فری ریڈیکلز کے حملوںسے جسم کے خلیا ت کو محفوظ رکھتا ہے۔ کولیسٹرول کی سطح کم رہنے سے شر یا نیں کھلی اور صاف رہتی ہیں اور ان میں چربی کی تہ جمنے نہیں پاتی۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 127
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں