محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!سردیوں کے موسم میں میرے ہاتھ پر دب آگئی تکلیف اتنی تھی کہ میں اس ہاتھ سے کوئی بھی چیز اٹھا نہیں سکتا تھا یہاں تک کہ چائے کا کپ بھی اٹھاتے ہوئے مجھے تکلیف محسوس ہوتی تھی۔ میں نے کافی علاج کروایاکوئی جراح نہیں چھوڑا جس سے میں نے پٹی نہ کروائی سب کہتے تھے کہ سردیوں کی دب ہے اتنی جلدی آرام نہیں آئے گا۔ خیر جہاں جس نے بتایا میں علاج کرواتا رہا لیکن درد میں ایک رتی برابر بھی کمی نہیں ہوئی ۔ میں نے بہت سے درد والے تیل استعمال کیے ہر وقت ہاتھ پر گرم پٹی ہی رہتی تھی۔ ڈاکٹرز سے مشورہ کیا ہاتھ کے ایکسرے کروائے لیکن ہڈی وغیرہ بالکل ٹھیک تھی۔ جس ڈاکٹر پاس جاتا وہ درد روکنے والی ادویات دے دیتا جس سے دو دن تک درد نہ ہوتا تیسرے دن پھر ویسی ہی درد شروع ہو جاتی۔ پھر مجھے کسی نے بتایا کہ عبقری دواخانے کی ایک دوائی ’’انوکھی شفاء‘‘ ہے وہ استعمال کرو پرانی سے پرانی چوٹ کا درد بھی ختم ہو جاتا ہے۔ میں عبقری دواخانے گیا اور دوڈبیاں انوکھی شفاء کی لیں اور دی گئی ہدایات کے مطابق اس کا استعمال کرنا شروع کیا۔ تقریباً بیس دن کے استعمال کے بعد میرے ہاتھ کی درد کم ہونا شروع ہوگئی ڈیڑھ ماہ کے استعمال سے درد غائب ہی ہوگیا واقعی جس طرح اس کا نام انوکھا ہے اسی طرح اس کے فوائد بھی انوکھے قسم کے ہیں۔ اب میرا ہاتھ بالکل ٹھیک ہے اور میں وزنی چیز بھی اٹھانے کے قابل ہوگیا ہوں۔ میں نے چھ ماہ کس طرح درد میں نکالے یہ مجھے ہی پتہ ہے۔(ذوالقرنین، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں