محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!پچھلے دو سال سے عبقری رسالہ پڑھ رہا ہوں اس میں دیئے گئے ٹوٹکے اور نسخہ جات سے میں نے بہت سے فوائد حاصل کیے ہیں۔ گزشتہ دنوں میں نے اپنے مکان پر تعمیراتی کام شروع کروایا ہوا تھا جومستری مکان کی تعمیر کررہا تھا وہ دو دن کی چھٹی پر اچانک سے چلا گیا دو دن بعد آیا تو میں نے اس سے طبیعت کا پوچھا تو اس نے بتایا کہ میرے پتہ میں پتھری ہے اور ڈاکٹر نے آپریشن کا کہہ دیا ہے میں نے اس کو مشورہ دیا کہ آپریشن نہ کروانا میں تمہیں ایک دوائی دیتا ہوں پہلے وہ استعمال کرلو ان شاء اللہ تم ٹھیک ہو جائو گے۔ اگلے روز میں نے اس کو تین ڈبی ’’پتہ پتھری شفاء‘‘ کی دی اور باقاعدگی سے استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ تین ڈبی استعمال کرنے کے بعد جب وہ گائوں سے آیا تو بہت خوش تھا کہنے لگا کہ آپ کی بہت مہربانی آپ نے مجھے آپریشن سے بچا لیا دوائی کھانے کے بعد میں نے ٹیسٹ کروایا تو پتھری نکل چکی تھی ۔اسی طرح محلے میں ایک خاتون تھی اس کے پتہ میں بھی پتھری تھی میں نے اس کو بھی ’’پتہ پتھری شفاء‘‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا اس نے پانچ ڈبیاں استعمال کیں اور اس کو بھی شفاء مل گئی۔ہمارے گھر میں زیادہ تر عبقری دواخانے کی ادویات اور دیگر مصنوعات ہی استعمال ہوتی ہیں۔(وارث رحمانی،حویلی لکھا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں