محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!گرمی ہو یا سردی کا موسم میں عرصہ ڈیڑھ سال سے دائمی نزلہ کا شکار تھا ہر وقت ہاتھ میں ٹشو ہوتا تھا ۔ دن میں کئی ڈبے ٹشو کے ختم ہو جاتے تھے۔ کئی ٹیسٹ کروائے بہت سے علاج کروائے لیکن یہ دائمی نزلہ تو جیسے مجھ سے چمٹ سا گیا تھا۔ ناک کی ہڈی بھی بڑھنا شروع ہوگئی بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ انگریزی ادویات کے استعمال سے میں بھاگتا تھا کہ مجھے ادویات استعمال نہ کرنی پڑے لیکن صحت مند ہونے کے لیے اور بیماری کو شکست دینے کے لیے ادویات کا استعمال کرنا بھی ضروری تھا۔ بس پھر انگریزی ادویات کا بے دریغ استعمال کیا جس سے مرض تو ٹھیک نہیں ہوا دوسرے امراض نے بھی آ گھیرا۔ پھر میرے ایک دور کے رشتے دار نے مجھے عبقری دواخانے کا بتایا کہ وہاں جائو اور حکیم صاحب سے ملاقات کرو ان شاء اللہ تمہارا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ میں اگلی صبح شیخوپورہ سے لاہور عبقری دواخانے پہنچا تو آپ سے سے ملاقات نہیں ہوئی کیونکہ یہاں آکر پتہ چلا کہ آپ سے ملنے کے لیے ٹائم لینا پڑتا ہے لیکن میری ملاقات اسسٹنٹ حکیم صاحب سے ہوئی تو انہوں نے مجھے ’’الرجی نزلہ کورس‘‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا میں نے دو ڈبے الرجی کورس کے لیے اور گھر واپس آیا اور لکھی ہوئی ہدایات کے مطابق دوائی کا استعمال شروع کیا دو کورسز کے استعمال سے ہی میرا ڈیڑھ سال پرانا دائمی نزلہ ٹھیک ہوگیا۔ (صداقت، شیخوپورہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں