محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!گرمی کے دنوں میں اکثر چھت پر ہی سوتا ہوں ایک روز صبح جب میں اٹھا تو میری کمر پر بہت زیادہ خارش ہورہی تھی میں نے بڑے بھائی کو بتایا کہ میری کمر پر کیا ہے جو مجھے اتنی خارش ہورہی ہے بھائی نے دیکھا اور کہنے لگا کہ لگتا ہے کوئی کیڑے وغیرہ نے کاٹا ہے جس کی وجہ سے چھوٹے چھوٹے دانے سے بن گئے ہیں اور وہ خارش کی شکل اختیار کرگئے ہیں۔ بھائی نے کہاایسا کرو سرسوں کا تیل لگا لو ٹھیک ہو جائے گا میں نے دو تین دن تیل لگایا لیکن خارش جانے کا نام ہی نہ لے پھر میں ڈاکٹر کے پاس گیا اس نے مجھے ایک لوشن لکھ کر دیا کہ اس کو ایک ہفتہ استعمال کرو خارش ختم ہو جائے گی میں لوشن باقاعدگی سے استعمال کرتا رہا لیکن خارش کی شدت میں بس معمولی کمی آئی رات تو آرام سے گزر جاتی لیکن دن میں جب سورج کی تپش کمر پر پڑتی تو خارش دوبارہ سے شروع ہو جاتی میں بہت پریشان تھا کہ کیا کروں ۔ میں نے والد صاحب کو اس مسئلے بارے بتایا تو انہوں نے کہا کہ صبح دکان پر آنا ایک بزرگ گاہک سودا سلف لینے آتے ہیںان کو دیکھاتے ہیں ۔ میں اگلی صبح والد صاحب کی دکان پر گیا تو دوگھنٹے کے انتظار کے بعد وہ بزرگ تشریف لائے تو والد صاحب نے میری کمر سے کپڑا ہٹا کر خارش دیکھائی تو انہوں نے کہا یہ خارش ہی ہے میں تمہیں مرہم دیتا ہوں وہ لگائو۔ انہوں نے مجھے مرہم سکون دی جو عبقری دواخانے کی تھی میں ہر رات سونے سے پہلے لگا کر سو جاتا تقریباً ایک ہفتے میں ایک ڈبی ختم ہوگئی دو ڈبیاں اور منگوالیں اور باقاعدگی سے استعمال جاری رکھا بیس دن بعد میری خارش کا نام و نشان نہیں رہا۔ اب گھر میں کسی کو بھی خارش کی شکایت ہو تو وہ مرہم سکون ہی استعمال کرتا ہے اور شفاء مل جاتی ہے۔ ایک دوست کو پرانی خارش تھی اس کو بھی میں نے مرہم سکون دی اس نے استعمال کی اس کو پرانی خارش سے چھٹکارا مل گیا۔ (ذوہیب، کھاریاں)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں