محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے عبقری رسالے کا ہر ماہ انتظار ہوتا ہے کیونکہ یہ ایک منفرد رسالہ ہے جس میں ٹوٹکے، نسخہ جات وغیرہ سے بہت سے فائدےحاصل ہوتے ہیں۔ میں عرصہ آٹھ ماہ سے جوڑوں کے درد میں مبتلا تھی۔ میں آپ کا درس آن لائن سنتی ہوں اور فیض یاب ہوتی ہوں اس میں بتائے گئے وظائف بھی کرتی ہوں اور دوسروں کو بھی وظائف بتاتی ہوں۔ جوڑوں کے درد بارے میں نے عبقری رسالہ میں پڑھا کسی قاری نے جوڑوں کے درد بارے بتایا تھا کہ اس نے جوہر شفائے مدینہ، روحانی پھکی کو مکس کرکے جوڑوں کے درد کے لیے استعمال کیا تو اس کو فائدہ ہوا میں نے بھی اسی طرح دونوں پھکیوں کو مکس کرکے استعمال کرنا شروع کیا واقعی مجھے جوڑوں کے درد میں نمایاں کمی محسوس ہوئی پہلے میں زیادہ دیر چل نہیں سکتی تھی سانس بھی پھول جاتا اور ٹانگوں میں درد میں ہونا شروع ہوجاتی جب سے میں نے دونوں پھکیوں کو مکس کرکے استعمال کرنا شروع کیا ہے مجھے کافی افاقہ ہوا ہے۔ (کنول جبین، راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں