محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری کی ادویات پچھلے پانچ سال سے استعمال کررہا ہوں ماشاء اللہ سے بہت ہی فائدہ مند ادویات ہیں۔ ان کا فٹنس فولاد کا استعمال تو میرے روزمرہ کے معمول میں شامل ہے۔ ہر گھنٹہ بعد دو گلاس فٹنس فولاد کے تیار کرکے پیتا ہوں اگر کہیں سفر میں جارہا ہوں تو ڈیڑھ لیٹر کی بوتل میں فٹنس فولاد ملا کر ساتھ رکھتا ہوں جس سے مجھے سفر کی تھکاوٹ بھی نہیں ہوتی۔ دو ماہ پہلے جب میں عبقری ایجنسی ملتان سے فٹنس فولاد ٹانک لینے گیا تو ایجنسی ہولڈر نے مجھے عبقری کے فٹنس فولاد ٹانک کی جگہ کوئی اور ٹانک دینے کی کوشش کی میں نے کہا کہ میں یہ استعمال نہیں کرتا لیکن اس کے اصرار پر میں نے فٹنس فولاد کسی اور کمپنی کا لے لیا یہی میں نے سب سے بڑی غلطی کی۔ بس پھر ایک ہی بوتل کے استعمال سے میرا معدہ خراب اور سینے میں تیزابیت کا پہاڑ بن گیا ۔ ہسپتال کے چکر لگا لگا کر انگریزی ادویات کا استعمال کرکے تھک گیا لیکن معدہ ایسا خراب ہوا کہ ٹھیک ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا۔ پھر میں نے عبقری کی ہی ’’اصلاح معدہ جگر کورس‘‘ کے دو ڈبے استعمال کیے پھر جاکر مجھے سکون ملا اور آئندہ کے لیے نصیحت ملی کہ کسی اور دوائی کا استعمال کرنے سے صحت بننے کی بجائے بگڑ بھی سکتی ہے۔
قارئین! یہ مشہور زمانہ ٹانک جو عبقری ایجنسی سے کسی اور کمپنی کا لیا تھا مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ اس سے بہت سے لوگ متاثر ہوچکے ہیںحالانکہ میں نے عبقری رسالہ میں پڑھا بھی تھا کہ ایجنسی ہولڈرز سے صرف اور صرف عبقری ادویات ہی لیں ان کی باتوں میں نہ آئیں کیونکہ بہت سے واقعات ایسے ہوئے ہیں کہ عبقری ایجنسی ہولڈر کسی دوسری کمپنی کا سیرپ یا دوائی عبقری کا کہہ کر فروخت کردیتے ہیں۔ جو کہ صرف نقصان کا ذریعے بنتا ہے۔(نوید شاہ، ملتان)
عبقری کی اپنے کسٹمرز سے گزارش ہے کہ جب بھی عبقری دواخانہ کی ایجنسی پر جائیں صرف عبقری دواخانہ کی تیار کردہ مستند اور معیاری ادویات کا ہی انتخاب کریں۔ جو کہ بارہا کی آزمودہ‘ سوفیصد خالص جڑی بوٹیوں‘ مغزیات اور عرقیات سے تیار کی جاتی ہیں۔جن کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں۔علاوہ ازیں ادارہ کسی قسم کے نقصان کا ذمہ دار نہیں! اگر کوئی ایجنسی ہولڈر آپ کو کسی اور کمپنی کی دوا ‘ شہد یا فوڈ آئٹم دینے میں بضد ہو تو اس نمبر پر فوراً ایس ایم ایس یا واٹس ایپ کیجئے۔ 03438710009۔ ادارہ ایسے ایجنسی ہولڈرز کے خلاف خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے۔ مزید ادارہ آپ کا مشکور رہے گا۔شکریہ!(ادارہ عبقری)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں