محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرا ایک پٹھان دوست حمید اللہ جو اٹک میں رہتا ہے اس کا مجھے ایک دن فون آیا کہ میں گردوں کے امراض میں مبتلا ہوں بہت سی ادویات کا استعمال کیا بڑے سے بڑے ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا دوائی کھائی لیکن فرق نہیں پڑا ۔ میں نے اس سے کہا کہ میں تمہارے لیے دوائی بھیج رہا ہوں وہ باقاعدگی سے استعمال کرو ان شاء اللہ چند ماہ میں تمہیں فرق پڑجائیگا۔ میں نے اس کو تین ڈبیاں ستر شفائیں لے کر بھیجی۔ ڈیڑھ ماہ بعد اس کا فون آیا اور کہنے لگا تمہاری بھیجی ہوئی دوائی میں نے استعمال کی کافی حد تک فرق پڑ گیا ہے مجھے مزید دوائی چاہیے کہاں سے ملے گی میں نے کہا عبقری ادویات کی ایجنسی اٹک میں ہے وہاں سے لے لو ۔ پھر تقریباً ایک سال بعد وہ لاہور آیا تو میری اس سے ملاقات ہوئی اس نے جیب سے نسوار کی ڈبی نکالی اور مجھ سے کہا لو میں نے کہا میں نسوار نہیں کھاتا اس نے کہا دیکھو تو سہی یہ ہے کیا؟ میں نے حیران تھا اس نے نسوار کی ڈبی میں ستر شفائیں رکھی ہوئی تھی اور کہتا کہ اب میں نسوار کی جگہ ستر شفائیں استعمال کرتا ہوں۔اس سے میرے گردوں کے امراض ختم ہوگئے اور اس کے علاوہ اس کے بہت سے فوائد ایسے ہیں جو میں نے جانے ہیں۔ اس کو کھانے سے تھکاوٹ نہیں ہوتی اس کے علاوہ مجھے پندرہ سال سے الرجی تھی وہ بھی ٹھیک ہوگئی۔ معدہ میں ہر وقت خرابی رہتی تھی خوراک ہضم نہیں ہوتی تھی وہ بھی مسئلہ حل ہوگیا ۔ میری بہن جس کو جوڑوں کا درد رہتا تھا میں نے ایک ڈبی اس کو استعمال کے لیے دی تو اس کا جوڑوں کا درد بھی کافی حد تک کم ہوگیا۔ ستر شفائیں کے فوائد وہ مجھے بتاتاہی چلا جارہا تھا۔ (حسن رشید، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں