(بینش، صوابی)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ گزشتہ دو سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں‘ عبقری رسالہ نے میری زندگی کی سب سے بڑی پریشانی حل کردی۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ میری شادی پانچ سال پہلے ہوئی‘ زندگی ہنسی خوشی گزر رہی تھی کہ شادی کے چند ماہ بعد ہی اچانک شوہر کے رویہ میں تبدیلی شروع ہوگئی‘ چند مہینوں بعد محسوس کیا کہ شوہر فون پر کسی سے بات کرتے ہیں ‘ بات زیادہ دیر چھپی نہیں رہی اور مجھے معلوم ہوگیا کہ میرے شوہر کے شادی سے پہلے ہی دفتر میں ایک لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں۔جس دن یہ خبر میرے کانوں تک پہنچی میرے پاؤں کے نیچےسے زمین نکل گئی‘ میری ساس نے مجھے دلاسا دیا‘ بعد میں تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ بات شادی تک پہنچ چکی ہے‘ جبکہ بتانے والے نے یہ بھی بتایا کہ اس لڑکی کے میرے شوہر سے پہلے بھی کئی مردوں کے ساتھ تعلقات رہ چکے ہیں ۔یہ بات میرے لیے ناقابل برداشت تھی‘ ہمارے گھر روز کے لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے‘ میرے شوہر کسی صورت ماننے کو تیار نہیں تھے بلکہ مجھے نفسیاتی مریضہ کہنا شروع ہوگئے‘میری ساس صاحبہ بھی اپنے بیٹے کو سمجھاتی مگر ان کی آنکھوں پر نام نہاد عشق کی پٹی تھی۔ میں نے اپنی امی کو بھی تمام بات بتائی تو انہوں نے مجھے تسلی دی اور عبقری کے پرانے رسالے بھجوائے جن میں ’’یاقہار‘‘ کے بہت سے واقعات لکھے تھے۔ عبقری رسالہ ملا‘ اس میں یاقہار کا وظیفہ ملا جس کا طریقہ یہ ہے کہ کچا برتن‘ پرات یا کوئی لوہے کا تھال نمابرتن لے کرپانی سے بھرلیں۔ چارپائی پر بیٹھ کر اس میں اپنے پاؤں ڈبو لیں۔ اگر گرمی ہے توپانی ٹھنڈا ہو اور اگر سردی ہو تو نیم گرم پانی میں پاؤں ڈبولیں‘ پاؤں ڈبونا بہت ضروری ہے اور باوضو بیٹھ کر آپ گیارہ سو بار یَاقَہَّارُ پڑھیں اور تصور کریں جس جادو سے‘ جس گناہ سے‘ جس عیب سے‘ جس بدکاری سے‘ یا شراب اور جوئے اور نشے سے نجات آپ چاہتے ہیں یا کسی کو دلانا چاہتے ہیں۔ اپنے لیے بھی پڑھ سکتے ہیں کسی کا تصور کرکے بھی پڑھ سکتے ہیں۔ وہ پڑھنا شروع کردیں۔ روزانہ ایک وقت مقرر ہو‘ قبلہ رخ بیٹھ کر‘پانی روز بدلنا ہے‘ اس پانی کو گٹر یا نالی میں گرا دیں۔ اس وظیفہ کو روز پڑھنا ہے‘ گیارہ دن‘ اکیس دن‘ اکتہردن‘ اکانوے دن۔ آپ پڑھیں۔ صبح و شام پڑھنا چاہیں تو فائدہ زیادہ ہوگا‘ ورنہ ایک وقت بھی پڑھ سکتے ہیں۔ بس میں نے یہ عمل کرنا شروع کردیا۔
میں بہت روئی اللہ سے دعا مانگی: یااللہ میرے شوہر کی آنکھوں سے اس لڑکی کی پٹی اتار دے۔ کچھ عرصہ گزرا ہی تھا کہ میرے شوہر کو پتہ چلا کر اس لڑکی کے دوسرے مردوں کے ساتھ بھی تعلقات ہیں تو میرے شوہر کی آنکھوں پر جو پٹی اس لڑکی کے عشق کی بندھی تھی اُتر گئی۔ میرے شوہر انتہائی بوجھل قدموں سے گھر داخل ہوئے مجھ سے اور اپنی والدہ سے معافی مانگی۔ بس وہ دن اور آج کا دن میرے شوہر کا رویہ انتہائی خوشگوار ہے۔ اب گھر‘ بچوں اور اپنے والدین پر بھرپور توجہ اور وقت دیتے ہیں۔ اب جب بھی مجھے کوئی بڑی پریشانی آتی ہے تو میں ’’یَاقَہَّارُ‘‘ والا عمل کرتی ہوں جس کی برکت سے اللہ تعالیٰ مجھے اس تکلیف، مصیبت اور پریشانی سے نجات دے دیتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں