(ر،ا۔لاہور)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ اس میں چھپا ہوا ایک ایک حرف دل پر اثر کرتا ہے اور اللہ کے حکم سے پُر تاثیر ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کاوش کا اجر دے۔ آمین۔ میں نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنی نوکری میں ترقی کے لیے امتحان دیا۔ اس کے بعد فکر لاحق ہوئی کہ امیدواران کی ایک بڑی تعداد میں سے میں کیسے کامیاب قرار پاسکتی ہوں۔ صحت کی ناسازی کی بنا پر ٹھیک سے پڑھا بھی نہ جاسکا تھا۔ پھر اللہ نے میری مدد فرمائی اور عبقری اگست 2016ء کے ماہنامہ میں درود خضریٰ کے بارے میں پڑھا۔ بس پھر کیا تھا رزلٹ آنے تک ورد ، درود خضریٰ شروع کردیا اور دن رات پڑھا۔ ساتھ ہی ساتھ یہ منت بھی مان لی کہ رزلٹ آتے ہی انٹرویو میں بھی کامیاب ہوگئی تو عبقری رسالے میں اللہ پاک کی اس مہربانی کو شائع کروائوں گی۔ الحمد للہ میں امتحان اور انٹرویو دونوں میں نہایت ہی اچھے نمبروں سے کامیاب ہوگئی ہوں اور یہ سوفیصد درود خضریٰ پڑھنے کی برکت سے ہوا ہے ورنہ میں ناچیز تو کسی قابل نہیں ہوں۔ نبی پاک حضرت محمدﷺ کے صدقے میں ان کے وسیلے سے اللہ پاک نے رحمت کی اور عزت بخشی اور آج میں عبقری کو اپنی تحریر لکھ رہی ہوں۔ یہ درود پاک ہر مشکل سے نجات کا ذریعہ ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کو درود پاک کی رحمتیں سمیٹنے کی توفیق دے۔ آمین۔ درود خضریٰ درج ذیل ہے:’صَلَّی اللہُ عَلٰی حَبِیْبِہٖ سَیِّدِنَا مُـحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِہٖ وَاَصْـحَابِہٖ وَ بَارِکَ وَسَلَّمَ
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں