Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پریشانی، بیماری، ٹینشن ختم، رزق کی فراوانی جاری

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

فاقےختم‘ دولت، عزت اور برکت کیسے ملی؟
اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا یا سنا واقعہ ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کی خیریت کے لیے اللہ پاک سے دعا گو ہوں۔ اللہ آپ کا سایہ ہمارے سروں پر قائم رکھے۔ آمین۔میں نے اپنی پریشانیوں پر مشتمل ایک خط عبقری کے ایڈریس پر بھیجا۔ اللہ کا شکر ہے کہ جواب ملا۔ میرے اور میری بہنوں کے لیے آپ نے وظائف بھیجے تھے اور میری امی کیلئے آپ نے سورئہ کوثر کا وظیفہ بھیجا تھا امی پڑھ رہی ہیں اور ہم سب آپ کے درس بھی سن رہے ہیں ۔
آپ نے میرے لیے سورئہ القصص کی آیت نمبر ۲۴ کا وظیفہ عنایت فرمایا تھا اس آیت کو پڑھتے ہوئے آج مجھے ساتواں مہینہ ہے میں مسلسل پڑھ رہی ہوں میرا مسئلہ صحت اور رشتے کا تھا۔ اللہ کا شکر ہے کہ میری صحت پہلے سے کافی بہتر ہے اور مزید بہتری کی امید ہے۔ ہر وقت مجھے ذہنی پریشانی اور جسمانی ٹینشن رہتی تھی مگر اب پہلے سے کافی بہتر ہوگئی ہوں۔ اس کے علاوہ میں نے آپ کے درس کا میموری کارڈ منگوا کر تقریباً سو درس سن لیے ہیں اور اپنے گھر والوں کو درس سنا رہی ہوں اور جو تین سو تک ہیں‘ مکمل سنیں گےان شاء اللہ۔ درس سننے سے بہت فائدہ ہوتا ہے میری امی بھی بہت شوق سے درس سنتی ہیں اس کے علاوہ استغفار اور درود پاک کی ایک یا دو تسبیحات بھی پڑھتی ہوں۔ سورئہ القصص کی آیت کی برکت سے رزق کی فراوانی ہوگئی ہے جو بات میں دن میں سوچتی ہوں شام کو درس میں اس کا جواب مل جاتا ہے۔ اس کے علاوہ وظیفہ پڑھنے کے دوران میرے تین چار رشتے آئے ہیں بہت اچھے رشتے تھے مگر امی کہتی ہیں کہ جو مناسب لگے گا وہاں ’ہاں‘ کروں گی۔ اس کے علاوہ ہمارے گھر میں کافی سکون آگیا ہے۔ افحسبتم اور اذان والا عمل گھر میںلگاتی ہوں۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ہمارے گھر کے اندر موسیقی بہت زیادہ سنی جاتی تھی ایک دن آپ کا درس سنا جو کہ سارا موسیقی کے بارے میں تھا وہ میں نے اپنی امی اور چھوٹی بہن کو سنایا تو سب نے موسیقی سننے سے توبہ کرلی‘ میری امی موسیقی بہت زیادہ سنتی تھیں آپ کے درس کا بہت اثر ہوااور میری امی اب استغفار کرتی ہیں اور صرف اپنا وظیفہ پڑھتی ہیں ۔ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہماری نسلوں سے بھی موسیقی کا شوق ختم کردے۔ آمین۔ (صبور یوسف، آزاد کشمیر)

 

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 527 reviews.