Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسم اعظم کا روحانی دم کروایا مسلسل سردرد سےنجات مل گئی

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہمارے گھر پچھلے پانچ سال سے عبقری آرہا ہے اور گھر کا ہر فرد عبقری شوق سے پڑھتا ہے۔ میںمیٹرک کا طالب علم ہوں ۔ میرے سر میں پڑھائی کرنے کی وجہ سے اکثر درد رہتا تھا۔ سردرد کی دوائی بھی کھائی لیکن فرق نہ پڑا۔ میں اپنے والدین کیساتھ اتفاقاً ایک مرتبہ ’’اسم اعظم‘‘ کے دم پر آیا اس وقت بھی میرے سر میں شدید درد تھا ۔ تسبیح خانے میں قطار میں کھڑا ہوگیا اور سردرد کا تصور کرکے دم کروایا تو میرا سردرد ختم ہوگیا۔ اس دن کے بعد جب بھی سردرد ہونے لگے تو میں اسم اعظم کے دم کا تصور دل میں لاتا ہوں تو میرا سردرد بالکل ٹھیک ہو جاتا ہے۔ (محمد عکاش الیاس، رائیونڈ)
پراسرار چیز وزن ڈالتی تھی پر اب نہیں:میری جوان بیٹی ہے وہ جب سوتی ہے تو اس پر کوئی چیز وزن ڈالتی تھی۔ بیٹی کہتی ہے کہ میں نہ بول سکتی تھی اور نہ ہی ہل جل سکتی تھی کوئی چیز اتنا وزن ڈالتی تھی۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے پہلے ہی ’’اسم اعظم کے دم‘‘ کے بعد اب ایسا نہیں ہوتا۔ (محمد نواز، لاہور کینٹ)
دس سال سے نماز پڑھنے سے قاصر تھی:مجھے اسم اعظم کے دم سے بہت فائدہ ہوا ہے۔ میں دس سال سے نماز نہیں پڑھ سکتی تھی جب بھی نیت کرتی تو بہت تکلیف ہوتی تھی لیکن جب سے میں نےاسم اعظم کے دم کروائے ہیں میں اب پانچ وقت نماز ادا کرتی ہوں اور آپ کو دعائیں دیتی ہوں۔ (رضوانہ بیگم، سکھر)

 20جون 2021 ء بروز اتوار نماز فجر کے بعد تسبیح خانہ لاہورمیں شفائیہ دعا اور اس کے بعد اسم اعظم کا روحانی دم ہوگا۔اسم اعظم کے دم کے فوری بعد حلقہ کشف المحجوب‘ درس‘ مراقبہ اور پوری دنیا میں مختلف شعبوں کی خدمت کرنے والوں کا مذاکرہ ہوگا۔ 

تسبیح خانہ میں ہونے والے اسم اعظم کے روحانی دم میں بچے، بوڑھے، جوان، خواتین سب شرکت کرسکتے ہیں۔خواتین ہر حال میں شامل ہوسکتی ہیں۔ پہلے وقت لینے کی ضرورت نہیں‘ اجازت عام ہے۔ 7،14 یا 21 اسم اعظم کے روحانی دم میں لاازماً شرکت کریں۔ اگر زندگی کامعمول بنالیں تو ساری زندگی ہر پریشانی‘ بیماری‘ گھریلوالجھن‘ کاروباری مسائل کاسوفیصد حل ہے۔ 

اسم اعظم کا روحانی دم کروایا‘ فائدہ ہوا۔ ضرور لکھیے! لاکھوں کا فائدہ آپ کیلئے صدقہ جاریہ

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 522 reviews.