ہائی بلڈپریشر اورموٹاپا ختم! بس یہ بنالیجئے!
یہ نسخہ ہائی بلڈ پریشر اور موٹاپا دور کرنے کے لیے جسم سے پانی نکال کر بہت جلد صحت یاب کرتا ہے۔ ھوالشافی: کالی مرچ ایک تولہ، زیرہ سفیدایک تولہ، سنڈھ ایک تولہ، ریوند خطائی ایک تولہ، کالا نمک ایک تولہ، الائچی خورد آدھا تولہ، سوڈا بائیکارب آدھا تولہ، کشتہ سنگ یشب تین ماشہ۔ سوائے کشتہ کے تمام چیزوں کو باریک پیس لیں‘ آخر میں کشتہ ملالیں‘ خوراک: ایک گرام صبح، دوپہر، شام ہمراہ پانی۔
مرہم بواسیر:ویزلین سادہ ایک اونس، بورک ایسڈ ایک تولہ، مشک کافور تین ماشہ اچھی طرح مکس کرکے کچھ دیر دھوپ میں رکھ لیں‘ بعد میں کسی ڈبی میں محفوظ کرلیں۔ طریقہ استعمال: صبح و شام لگائیں فوری اثر، فوری آرام، جلن ختم، خون بواسیر بند، موہکے ختم۔
کھانسی کے لیے مجرب:کشتہ گودنتی پچاس گرام، ایسپرین پاؤڈر دس گرام، آیوڈین دس گرام، سہاگہ بریاں دس گرام، ان تمام اادویات کو باریک پیس کر ملا لیں ایک گرام ایک چمچ شہد میں ملاکر صبح دوپہر شام نیم گرم دودھ ‘ چائے یا سادہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ صرف دوائی اور شہد بھی استعمال کرسکتے ہیں۔یعنی دوا کے بعد کسی قسم کا لیکویڈ استعمال نہ بھی کریں تو حرج نہیں۔ دہی، لسی، چاول، کھٹی اشیاء سے پرہیز کریں۔
درد شقیقہ کے لیے:نظر کی کمزوری کے لیے ‘مسلسل استعمال سے نظر تیز‘ عینک اتر جاتی ہے۔ ھوالشافی: اسطخدوس دس تولہ، مغز بادام دس تولہ، مغز سونف تین تولہ، کشنیز خشک ڈیڑھ تولہ، فلفل سفید ایک تولہ، کُشتہ مرجان چھ ماشہ۔کشتہ کے بغیر تمام ادویات کوباریک پیس لیں‘ آخر میں کشتہ مکس کرلیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں