(حکیم حافظ محمد ارشد زبیر، سرگودھا)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ماشاء اللہ آپ کا ہر روز فیض کا سلسلہ جاری و ساری ہے کروڑوں لوگ آپ کے بتائے ہوئے وظائف اور طبی نسخہ جات سے فائدہ حاصل کررہے ہیں ۔ رسالے کے ذریعے تحریر کی صورت میں بہت زیادہ فائدہ ہورہا ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک یہ فیض آپ کی نسلوں میں بھی جاری رکھے۔ آمین۔ عبقری کے پڑھنے والوں کے لیےمیرے ذاتی تجربات پیش خدمت ہیں امید ہے پسند آئینگے۔
کالایرقان نسخہ نمبر۱
ان شاء اللہ فوری اثر، فوری شفاء کبھی ناکام نہیں گیا بنائیں اور فائدہ اٹھائیں دعا خیر میں یاد رکھیں۔ ھوالشافی:ریوند چینی چھٹانک، کالا نمک چھٹانک، کالی زیری چھٹانک، کشتہ خبث الحدید ایک تولہ(پنساری سے مل جائیگا) سب کو باریک پیس لیں آدھا چمچ صبح خالی پیٹ ہمراہ پانی دیں۔
کالایرقان نسخہ نمبر۲
یہ پہلے نسخہ کا ایک جز ہے(یعنی اوپر والے نسخے ساتھ یہ والا نسخہ لازمی استعمال کرنا ہے) رس (انڈیا) دو تولہ ایک بوتل پانی میں اچھی طرح مکس کرکے رکھ لیں صبح، دوپہر، شام دو چمچ استعمال کریں پندرہ یوم استعمال کرنا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں