محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری سے میرا تعلق چھ سال قبل ایسے ہوا کہ میں اُردو بازار ایک کتاب خریدنے کے لیے گیا تو وہاں پر موجود ایک اخبار کے سٹال پر عبقری رسالہ نظر آیا اور دل نے کہا لے لو۔ میں نے عبقری لیا اور کتاب خریدی اور گھر آگیا جس طرح کتاب کو الماری میں رکھا اسی طرح عبقری کو بھی الماری میں رکھ کر بھول گیا۔ میرے ہاتھ میں ہر وقت موبائل ہی ہوتا تھا شاید کبھی کبھی کتاب بھی کسی نے میرے ہاتھ میں دیکھی ہو۔ میں انٹرنیٹ کی غلاظت میں گم ہوگیا تھا۔ دو سال کے اندر اندر میری ایسی حالت ہوگئی تھی کہ میں آپ کو بتا نہیں سکتا۔ چہرہ سیاہ، دانوں سے بھرا، جسم کمزور، چڑچڑاپن، ڈیپریشن اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوگیا یہ سب انٹرنیٹ کی غلاظت کے باعث ہوا اب میں واپس ویسے ہونا چاہتا تھا جس طرح کا دو سال قبل تھا۔میں نے اپنے آپ کو ٹھیک کرنے کی ارادہ کرلیا تھا‘ موبائل فروخت کردیا کہ نہ یہ ہوگا نہ ہی میرا ذہن ان غلاظتوں کی طرف جائے گا ۔ ذہن پر تو کافی حد تک کنٹرول کرلیا لیکن جو بیماریاں مجھے لگ چکی تھیں ان کا حل نہیں مل رہا تھا ہر وقت میں کمرے میں ہی رہتا گھر والے کہتے شاید لڑکے پر کسی نے جادو کردیا ہے لیکن انہیں اصل حقیقت کا پتہ نہیں تھا کہ میری بربادی موبائل اور انٹرنیٹ کا غلط استعمال ہے۔ پیپر بھی سر پر آگئے اور تیاری نہیں تھی جب الماری کھولی تو عبقری سامنے پڑا تھا۔ میں نے اٹھایا اور یاد آیا کہ یہ ایک دن میں نے خریدا تھا لیکن پڑھا نہیں تھا‘ بس پھر عبقری کا مطالعہ کرتا رہا اور زندگی کی امید آتی گئی‘ اس میں ایک صاحب کا قصہ پڑھااس کی زندگی کیسے بدلی تھی۔ صفحے پلٹتا گیا پڑھتا رہا اچانک میری نظر ’’جوانی گولیوں‘‘ پر پڑی اس کی تفصیل پڑھی تو ایسا لگا‘ یہ میرے لیے ہی بنی ہے فوراً کال کی اور تین ڈبی پارسل کے ذریعے منگوائی اور استعمال شروع کیا تقریباً دو ماہ کے مسلسل استعمال سے مجھے جو بیماریاں لاحق تھیں وہ 80فیصد ٹھیک ہوگئی اور میں راہ راست پر آگیا۔ نماز کی پابندی کی میرا جو چہرہ سیاہ تھا روشن ہونا شروع ہوگیا میری روح چمک اٹھی اور پیپرز جو دیئے تھے اس میں بھی اچھے نمبرز حاصل کیے۔عبقری رسالے سے میری جسمانی صحت ٹھیک ہوئی ہی ہوئی بلکہ روحانی طور پر بھی عبقری رسالے نے مجھے تبدیل کرکے رکھ دیا۔ اب میں آپ کا درس آن لائن سنتا ہوں جس سے روح تک کوسکون ملتا ہے۔(محمد اسلم، کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں