محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ پچھلے پانچ سال سے پڑھ رہا ہوں آپ کا درس آن لائن بھی سنتا ہوں اور کبھی کبھار جب جمعرات کو لاہور آنے کا اتفاق ہو تو تسبیح خانے میں درس سنے بغیر میں واپس نہیں جاتا۔ اس کے لیے فیس بک پر عبقری کی پوسٹیں شیئر بھی کرتا ہوں اور واٹس ایپ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ پھیلانے کی کوشش بھی کرتا رہتا ہوں۔ عبقری دواخانے کی کافی ادویات میری الماری میں رہتی ہیں اور میرے استعمال میں ہیں گھر میںکسی کو بھی کوئی تکلیف ہو تو اس بیماری کے حساب سے میں دوائی استعمال کرواتا ہوں۔ اللہ کے فضل سے شفاء ملتی ہے۔ پیشہ کے لہٰذا سے میں ایک ٹیچر ہوں گھر کی بیٹھک میں ہی میں نے ٹیوشن سنٹر بنا رکھا ہے گلی کے کافی بچے میرے پاس ٹیوشن پڑھتے ہیں۔ ایک روز یوں ہوا کہ میرے ایک طالب علم میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ میرا بڑا بھائی یونیورسٹی میں پڑھتا ہےاور وہ صحت کے حوالے سے انتہائی کمزور ہے وہ کوئی نشہ نہیں کرتا لیکن پھر بھی محلے میں اس کو اکثر لوگ نشئی کہتے ہیں یہ سن کر مجھے بہت غصہ آتا ہے۔ کیا میں اس کو آپ کے پاس لے کر آئوں آپ اس کے لیے کچھ کرسکتے ہیں؟ میں نے کہا لے آنا۔ وہ کل لے آیا میری نظر ابھی اس پر پڑی ہی تھی کہ فوراً دماغ میں ’’اکسیرالبدن‘‘ دوائی آگئی کہ یہ اس کے لیے مفید رہے گی میں نے اس کو تسلی دی اور اکسیر البدن کی ایک ڈبی دی کہ باقاعدگی سے استعمال کریں ختم ہو جائے تو دوبارہ لے لیں۔ پہلی ڈبی ختم کرنے کے بعد جب وہ دوبارہ آیا تو میں نے اس کو دو اور ڈبیاں دیں‘ اس نے استعمال جاری رکھا اور مجھے وقفہ وقفہ سے بتاتا رہا کہ میرا ہاضمہ ٹھیک ہوگیا اور بھوک بہت لگتی ہے اس کے علاوہ وزن میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ تقریباً پانچ ماہ اکسیر البدن دوائی کے استعمال کے بعد وہ جسمانی لحاظ سے بالکل تبدیل ہوگیا جو پانچ ماہ قبل کمزور جسم، سستی اور کاہلی کا شکار تھا آج ایک توانا ، مضبوط جسم کا مالک اور خوبصورت نوجوان لگ رہا تھا جو لوگ اس کو نشئی کہہ کر پکارتے تھے وہ آج حیران تھے بلکہ پورا محلہ اور خاندان بھی پریشان تھا کہ آصف نے کیا چیز استعمال کی۔آج جب بھی وہ مجھے بازار یا محلے میں ملتا ہے تو ادب کے ساتھ سلام کرتا ہے اور کہتا ہے کہ آپ کی وجہ سے میں نے زندگی میں جینا سیکھا ہے اور میں کہتا ہوں یہ سب اللہ کا فضل ہے جس کا ذریعہ عبقری بنا۔ (مظفر حسین، پنڈی گھیپ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں