Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خارش ‘ چنبل ہو یا شوگر کا ناممکن زخم! بس چٹکی پاؤڈر کافی ہے

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

(خ ۔ح، ڈیرہ اسماعیل خان)

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ گزشتہ کئی سالوں سے مسلسل پڑھ رہاہوں‘ میرے پاس کچھ مفید نسخہ جات ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں یقیناً عبقری قارئین اس سے بھرپور مستفید ہوں گے۔ پیپ سے بھرا زخم ٹھیک ہوگیا:سنبل (سنھبلو) کی جڑ کا پائوڈر اگر ایسے زخم پر ڈالا جائے جس میں پیپ بھری ہوتو پیپ خشک ہو جائے گی اوپر پٹی نہیں باندھنی۔سنبھلو کی جڑ پنساری سے مل جاتی ہے‘ مزید یہ پہاڑی علاقوں میں عام پایا جاتا ہے‘ مری یا راولپنڈی سے آگے جو پہاڑی سلسلہ شروع ہوتا ہے ان پہاڑوں میں یہ بوٹی عام مل جاتی ہے‘ اس کی جڑ لیکر خشک کرلیں اور اس کا پاؤڈر بنالیں‘ مزید یہ پاؤڈر اگر چھوٹے کیپسول میں بھر کر صبح و شام کھالیا جائے تو یہ کینسر‘ ہیپاٹائٹس کا آزمودہ علاج ہے۔ کینسر کے لیے تو بے شمار کا آزمودہ ہے۔ عبقری میں کئی مرتبہ اس کےتجربات شائع ہوچکے ہیں۔ ہر قسم کی خارش سے نجات کا آسان اور مفید نسخہ:چھوٹی کنڈیاری مکمل پودا، سرسوں کا تیل ایک کلو۔ کنڈیاری کے پودے کو سرسوں کے تیل میں مکمل جلا لیں پھر چھان کر اس تیل کو محفوظ کرلیں۔ روزانہ ایک مرتبہ جسم پر لگائیں پانچ منٹ میں سکون محسوس ہوگا۔دل کا درد، والو کا بند ہونا:لہسن چھیلا ہوا 100 گرام، اجوائن دیسی 100 گرام، زعفران 10 گرام۔ سب کو کوٹ پیس کر یکجا کرلیں۔ خوراک: ایک گرام دن میں دو سے تین مرتبہ لیں۔ زبردست نسخہ ہے۔جریان، مقوی باہ:بہروزہ مدبر 100 گرام، الائچی خورد 50 گرام، گوند ببول 50 گرام، کوزہ مصری 100 گرام۔ مقدار خوراک: دس گرام شام کو دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔نسخہ جریان احتلام:موصلی سفید 2 تولہ، ثعلب مصری 2 تولہ، تال مکھانہ 2 تولہ، سمندر سوکھ 2 تولہ، مصری 8 تولہ سب کو پیس کر سفوف بنالیں۔ مقدار خوراک چھ گرام صبح اور چھ گرام شام کو دودھ کے ساتھ ایک ہفتہ استعمال کے بعد پورے سال کی طاقت آجائیگی۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 497 reviews.