Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کام یا سواری کی رفتار بڑھانا چاہتے ہیں!یہ نقش جیب میں ڈال لیں!

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

(ڈاکٹر عثمان سلفی، شرقپورشریف)

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری اور تسبیح خانہ سے جڑے دس سال سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے‘ عبقری رسالہ سے بے شمار وظائف اور ٹوٹکےآزمائے‘ سوفیصد فائدہ پایا۔ اسی طرح بے شمار کو عبقری کے وظائف‘ طبی و روحانی ٹوٹکے بتائے‘ سب کو بہت فائدہ ہوا۔
آپ کی تالیفات (کتب) بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ ان میں دئیے نقش اور وظائف بہت زیادہ طاقتور ہوتے ہیں۔ آپ کی ایک کتاب جس کا نام ’’قدیم عملیات کے نایاب دفینے‘‘جو کہ میں نے عبقری دواخانہ لاہور سے خریدی اس میں تمام عملیات اور نقش انتہائی مؤثر اور تیربہدف ہیں۔ میں نے اس کتاب میں سے ایک نقش آزمایا جس کا رزلٹ دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔ اس کتاب میں نقش کا فائدہ صرف اتنا لکھا تھا کہ اگر سواری کے گلے باندھ دیا جائے تو اس کی رفتار تیز ہو جائے گی۔ اب چونکہ جدید دور ہے اُونٹ، گھوڑے، خچرکا زمانہ گزر چکا تو میں نے سوچا کیوں نہ اس تعویذ کو اپنے پاس رکھ لیا جائے۔ لہٰذا میں نے یہ نقش لکھ کر اپنی جیب میں رکھ لیاجس دن سے یہ نقش میں نے جیب میں رکھا ہے‘ عجیب و غریب معاملات شروع ہوگئے ہیں‘ انتہائی خوشگوار حیرت ہوتی ہے کہ شروع سے جو سفر میں اڑھائی گھنٹے میں طے کرتا تھا اب وہی سفر اس نقش کی برکت سے ڈیڑھ گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔ سفر میں تو کئی بار آزمایا اور سو فیصد فائدہ پایا۔ لیکن اس کا حیران کن ایک اور تجربہ یہ ہوا کہ میرا جو کام دو دن میں مکمل ہوتا تھا وہ ایک دن یا اس سے بھی پہلے مکمل ہونا شروع ہوگیا۔ہرچیز پرسکون ہوتی ہے اور بہت جلد ہوتی ہے۔ میں کام پہلے والی رفتار سے ہی کرتا ہوں مگرختم اتنی جلد ہوجاتا ہے کہ جیسے کوئی میرے ساتھ میرا ہاتھ بٹا رہا ہو۔
مجھے اتنا معلوم ہے کہ اگر یہ نقش کسی اور کے پاس ہوتا تو وہ ساری زندگی خدمت کروا کر بھی یہ نقش کبھی نہ دیتا۔ مگر شیخ الوظائف نے واقعی مخلوق خدا کی خدمت کا حق ادا کیا ہے‘ انہوں نے یہ نقش شائع کرکےبے شمارکابھلا کیا ہے۔ بس یہ نقش لکھ کر گلے میں پہنیں یا جیب میں ڈال لیں پھر معلوم نہیں ہوتا کہ رفتارکہاں سے کہاں جارہی ہے البتہ ہر کام باعافیت اور بابرکت مکمل ہوتا ہے۔وہ بابرکت نقش یہ ہے:۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 492 reviews.