محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!چند سال قبل میرے جسم پر بہت ہی زیادہ خارش ہوگئی کافی ادویات اور لوشن کا استعمال کیا لیکن افاقہ نہ ہوا۔ ایک روز میرے ایک رشتے دار کا فون آیا تو میں نے اس کو اپنی بیماری کے بارے بتایا تو اس نے کہا پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں میں تمہیں آسان سا ایک ٹوٹکہ بتاتا ہوں تم وہ کرلو ٹھیک ہو جائو گے ہمارے گائوں میں ایک گھر کے سب افراد کو خارش کی بیماری ہوگئی تو میں نے انہیں بھی یہ بتایا انہوں نے یہ ٹوٹکہ استعمال کیا سب ٹھیک ہوگئے تم
بھی استعمال کرو ٹوٹکہ یہ ہے: 50 گرام سرسوں کا تیل لیکر اس میں کافور انڈیا یا چائنہ کی ایک ٹکیہ ڈال کر دو دن دھوپ میں رکھنے کے بعد پورے جسم کی اس تیل سے مالش کرو ٹھیک ہو جائو گے۔میں نے ایسا ہی کیا اللہ نے مجھے شفاء دیدی۔نوٹ: یہ ٹوٹکہ اور اس کے تجربات پہلے بھی کئی مرتبہ عبقری رسالہ کی زینت بن چکے ہیں۔ (نوید صادق، رینالہ خورد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں