Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جانور کے زخم میں کیڑے پڑ جائیں تو یہ ٹوٹکہ استعمال کریں

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

(خضر حیات، ڈی آئی خان)

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ پچھلے دو سال سے پڑھ رہا ہوں میرا تعلق ایک زمیندار گھرانے سے ہے زمینوں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ جانوروں کی دیکھ بھال بھی میرے ذمے ہے۔ گزشتہ دنوں جب میں بھینسوں کے باڑے میں گیا تو شام کے وقت ہمارا ملازم جب بھینسوں کے ساتھ واپس لوٹا تو میں نے دیکھا کہ ایک بھینس لنگڑا کر چل رہی ہے۔ جب میں نے چیک کیا تو اس کے پائوں پر زخم تھا۔ میں نے عام سا زخم سمجھ کر چھوڑ دیا۔ مگراگلے روز دوبارہ ڈیرے پر گیا اورجب میں نےبھینس کے زخم کا معائنہ کیا تو غور کرنے پر پتہ چلا کہ زخم بہت گہرا تھا میں نے عام سی دوائی پائوڈر والی اس پر چھڑک دی کہ زخم خشک ہوکر خودبخود ٹھیک ہو جائے گا کیونکہ ہم نے بہت سی ادویات جانوروں کے لیے رکھی ہوئی ہیں اور مجھے پتہ ہوتا ہے کہ کونسی دوائی کس جانور کے لیے اور کس بیماری کے لیے ہے لیکن پائوڈروالی دوائی نے بھی اپنا اثر نہیں دکھایا میں نے مویشی ڈاکٹر سے رابطہ کیا تو اس نے کہا اپنی بھینس کو کل شہر میرے کلینک پر لے آئو میں اگلے روز بھینس کو ڈاکٹر کے پاس لے گیا انہوں نے اچھی طرح معائنہ کرنے کے بعد دو ٹیکے لگائے اور چار پتے گولیوں کے دیئے کہ یہ گولیاں پیس کر اس کے زخم پر لگا دو اور اچھی طرح پٹی کردینا۔ میں نے ڈاکٹر کی دی گئی ہدایات پر عمل کیا تو زخم خشک ہوگیا میں نے سوچا کہ اب ٹھیک ہو جائے گا لیکن دو دن بعد زخم پھر ہرا ہوگیا اور تیسرے دن اس میں سے کیڑے نکلنا شروع ہوگئے‘ میں نےپھر ڈاکٹر سے فون پر بات کی اور انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کیا تو انہوں نے کہا کہ بڑے ہسپتال لے جائو۔میں اپنے ڈیرہ پر بیٹھا یہی سوچ رہا تھا کہ ساتھ والے گائوں سے ایک جاننے والا آیا‘ اس نے بھی بھینسیں رکھی ہوئی تھیں میں نے اس سے مشورہ کیا تو اس نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت ہی نہیں آپ یوں کریں کہ آڑو کے پتے خشک کرکے پیس کر اس کے زخم پر باندھ دو دیکھنا دو دن میں تمہاری بھینس ٹھیک ہو جائے گی اور یہ کیڑے بھی ختم ہو جائینگے۔ میں نے فوراً آڑو کے پتوں کا انتظام کیا ان کو سکھا کر بھینس کے زخم پر لگانا شروع کیا تو ماشاء اللہ سے دو دن کے اندر اندر بھینس کے زخم سے کیڑے غائب ہوگئے اور زخم تیزی سے بھرنا شروع ہوگیا۔ اسی طرح میرے گھوڑے کی ٹانگ پر بھی زخم ہوا اس پر بھی میں نے یہ ٹوٹکہ آزمایا تو انتہائی مفید پایا۔ اب جب بھی کسی جانور کو چوٹ لگتی ہے تو میں انگریزی دوائی لگانے سے پہلے آڑو کے پتوں کا خشک پائوڈر زخم پر لگا دیتا ہوں جس سے زخم دوسرے دن ہی ٹھیک ہو جاتا ہے۔

کسان دوست عبقری کا ساتھ دیں
قارئین!آپ نے کوئی ٹوٹکہ روحانی ہو یا طبی، جانوروں اور فصلوں کی بیماری میں آزمایا ہو یا سناہو، یا آپ نے گھر میں پودے لگائے ہیں یا گھر میں پرندے یا کوئی پالتو جانور رکھا ہے تو اپنے آزمودہ ٹوٹکے ضرور بھیجیں۔ بیماری کا نام اور دوائی کا نام واضح لکھیں تاکہ دوسرے بھی آسانی سے پہچان سکیں آپ کے چھوٹے سے ایک ٹوٹکے سے لاکھوں کا بھلا ہوگا اور آپ کیلئے قیامت تک کیلئے صدقہ جاریہ اس عمل میں غفلت نہ کریں۔

جانور شفاء:

سالہا سال کے مسلسل تجربات کے بعد عبقری کی جانور شفاء جانوروں کیلئے اور ان کی تمام بیماریوں کیلئے ہے۔ جانور کو موٹا تازہ صحت مند، سدا بہار رکھنے کیلئے جانور شفاء مویشی پال حضرات کیلئے بہت ضروری ہے۔ (قیمت 130/- روپے علاوہ ڈاک خرچ)

 

 
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 477 reviews.