محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری پڑھتے مجھے دو سال ہوگئے ہیں اس کے علاوہ اکثر میرا جمعرات کو آپ کے درس پر بھی آنا ہوتا ہے۔عبقری دواخانے کی ادویات بھی میرے استعمال میں ہیں جو بہت ہی فائدہ مند اور لاجواب ہیں۔میری ہمشیرہ فیصل آباد میں رہتی ہے اس نے مجھے کال کی کہ میرے بالوں کا بہت زیادہ مسئلہ ہے اور دن بدن بال اُترتے جارہے ہیں بہت سے تیل اور شیمپو بھی استعمال کیے لیکن کوئی فرق نہیں پڑا ۔ میں نےاس کے لیے ’’طب نبوی ہیئرآئل‘‘ کی دو بوتل بھیجی کہ اس کا باقاعدہ استعمال کرے اور کیمیکل والے شیمپوز کا استعمال بند کردے اس نے ایسا ہی کیا ۔ ایک ماہ بعد میں نے خود فون کیا اور پوچھا کہ اب کیا صورت حال ہے تمہارے بالوں کی تو ہمشیرہ نے بتایا کہ کمال کا آئل ہے اور اس کی خوشبو بھی لاجواب ہے اب میرے بال آگے سے مضبوط ہوگئے ہیں اور بہت کم اُترتے ہیں اب میں نے شیمپوز کا استعمال بھی بند کردیا ہے میں صرف اور صرف طب نبویؐ ہئیرآئل کا استعمال ہی کرتی ہو اور اپنے بچوں کو بھی یہی استعمال کرواتی ہوں۔ میں نے ہمشیرہ سے کہا کہ میں اگلے ہفتے دو اور بوتل بھیج دو ں گا۔ جس پر وہ بہت خوش ہوئی اور مجھے اور عبقری دواخانے کو دعائیں دینے لگی۔ (انصر الٰہی، فیصل آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں