(حنا،فیصل آباد)
چہرے کے نکھار اور جلد کی تر و تازگی کیلئے اسکرب کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اسکربنگ کے عمل سے جلد پر موجود مردہ خلیوں کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جاتا ہے اور اس دوران خون بڑھتا ہے جس کی وجہ سے جلد قدرتی خوبصورتی سے کھل اٹھتی ہے۔ فیس اسکرب کو استعمال کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسکرب کو انگلی کی پوروں سے پورے چہرے پر پھیلادیں جب یہ خشک ہوتا محسوس ہوتو اسے ہلکے ہاتھ سے رگڑ کر صاف کریں اور چہرہ نیم گرم پانی سے دھولیں۔ نارمل، خشک اور روغنی جلد پر قدرتی دلکشی اور شگفتگی اُجاگر کرنے کے لیے مندرجہ ذیل فیس اسکرب کا استعمال کریں۔
نارمل جلد کے لیے
جوکا آٹا ایک چائے کا چمچ، لیموں کا رس دو چائے کے چمچ، دودھ ایک چائے کا چمچ۔ تمام اجزاء کو اچھی طرح سے مکس کرکے پیسٹ بنالیں۔ اس پیسٹ کو پورے چہرے پر لگائیں اور پندرہ منٹ کیلئے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد ہلکے ہاتھ سے رگڑ کر صاف کریں اور نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں۔
خشک جلدکے لیے
روغن بادام ایک کھانے کا چمچ، نریشنگ کریم دو کھانے کے چمچ۔ دونوں اجزاء کو ملا کر اتنا پھینٹیں کہ پیسٹ بن جائے۔ اس پیسٹ کو پورے چہرے پر لگالیں۔ جب پیسٹ خشک ہونے لگے تو اسے ہلکے ہاتھ سے رگڑیں۔ پہلے چہرے کو نیم گرم پانی سے دھوئیں پھر آخر میں ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
روغنی جلد کے لیے
ایسٹ (Yeast)ایک کھانے کا چمچ، دہی ڈیڑھ چائے کا چمچ، لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ، گاجر کا رس ایک چائے کا چمچ، روغن زیتون/ بادام ایک چائے کا چمچ ۔ تمام اجزاء کو بلینڈ کرکے پیسٹ بنالیں۔ پیسٹ کو چہرے پر لگا کر پندرہ منٹ کیلئے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں۔ اگر جلد عمومی سے زیادہ روغنی ہوتو آئل کا استعمال ضروری نہیں۔ نیز مہاسوں سےمتاثرہ جلد پر اس اسکرب کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ اس طرح جلد پر انفیکشن پھیل سکتا ہے۔
داغ دھبوں والی جلدکے لیے
انڈے کی زردی دو عدد، روغن بادام ایک کپ، کیلا ایک عدد، لیموں کا رس چند قطرے۔ انڈے کی زردی اور آئل کو اتنا پھینٹیں کہ دونوں یکجان ہو جائیں۔ کیلے کو میش کرکے اس مکسچر میں شامل کردیں۔ پھر اس آمیزے کو بشمول گردن، پورے چہرے پر لگائیں۔ تیس منٹ وقفے کے بعد جب سوکھ جائے تو ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
جلد مضر اثرات سے محفوظ
چہرے کی شادابی و خوبصورتی کے لیے جلد کی حفاظت ضروری ہے اور فیس اسکرب اس حفاظت کا بہترین ذریعہ ہیں۔ یہ جلد کو ناصرف داغ دھبوں اور کیل مہاسوں سے بچاتے ہیں بلکہ چہرے کو شگفتگی کا احساس بھی بخشتے ہیں۔ مذکورہ بالا فیس اسکرب گھریلو اجزاء سے تیار کردہ ہیں اس لئے ان کے استعمال سے جلد مضر اثرات سے محفوظ رہتی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں