محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کی صحت اور زندگی میں برکت عطا فرمائے اور آپ کی نسلوں کی حفاظت فرمائے۔ آمین۔ میں 2017 سے عبقری پڑھ رہا ہوں عبقری سے تعارف میرے چچازاد بھائی نے کروایا تھا اس کے بعد میں عبقری کا دیوانہ ہوگیا۔ ہر ماہ عبقری رسالے کا شدت سے انتظار رہتا ہے۔ تسبیح خانے آتا ہوں اور آپ کا درس بھی سنتا ہوں اس کے علاوہ میں نے دو مرتبہ روحانی دم بھی کروایا ہے۔ میرے اوپر سخت ترین جادو اور بندش تھی۔ ہر کام میں رکاوٹ تھی رشتے کی بھی سخت بندش تھی جہاں بھی رشتے کی بات چلتی تو لڑکی والے انکار کر دیتےکہیں بھی رشتہ نہیں ہو پا رہا تھا۔ میں نے عبقری رسالے میں گیارہ سو مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم صبح و شام پڑھنے والا عمل کیا۔یعنی صبح و شام اول آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ گیارہ تسبیح بسم اللہ (مکمل)کی پڑھنی ہے۔
، چند ہفتے ہی گزرے تھے کہ ایک جگہ سے خود بہت اچھا رشتہ آیا، بات پکی ہوگئی اور تین ماہ کے بعد شادی ہوگئی۔ الحمدللہ اس کے علاوہ میں نے ایک کمیٹی ڈالی ہوئی تھی‘ کمیٹی نکلنے سے ایک رات قبل میں نے بسم اللہ کا وظیفہ گیارہ سو بار کمیٹی کا تصور کرکے پڑھا اگلے روز جب میں کمیٹی والے کے پاس پہنچا اور کمیٹی کے لیے نام اٹھایا تو میرا ہی نام تھا۔ ماشاء اللہ سے کمیٹی بھی نکل گئی۔(محمد صدیق، جھنگ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں