Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

معمولی باتوں پر پریشانی ! کیا یہ عقلمندی ہے؟

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

(نازیہ، حبیب آباد)

خوبصورتی اور دولت کو ذہن سے نکال دیں اور پرسکون زندگی گزاریں، ورنہ پریشانیاں آپ کی خو بصورت شخصیت کو ختم کردیں گی۔ برطانیہ کی مشہور خاتون نے چند سال قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’’میں ہرگز پریشان نہیں ہوتی، کیونکہ پریشانیاں میری عظیم ترین ملکیت میری دلکش صورت کا ستیاناس کردیں گی، دراصل اسے اپنے معاشی حالات بہتر بنانے کے لیے کام درکار تھا۔ جمع پونجی ختم ہوتی جارہی تھی، چنانچہ اس نے کرارے بسکٹوں اور پانی پر ہی گزارہ کرنا شروع کردیا لیکن ایک دن جب اس نے آئینے میں اپنے آپ کو بہ غور دیکھا تو اسے بڑا دکھ ہوا، پریشانیوں نے اس کے چہرے کی دلکشی کو ختم کردیا تھا۔ اسی دن سے اس نے اپنے کھانے پر بھرپور توجہ دی، ساتھ یہ کوشش بھی کی کہ جب معاشی حالات کا خیال آتا ہے وہ اپنے آپ کو کام میں مصروف کرلیتی۔ آپ بھی پریشانیوں سے بچ سکتی ہیں، بشرط یہ کہ جب بھی کوئی خیال آئے کوئی مسئلہ درپیش ہو، معاشی، گھریلو، بچوں وغیرہ کی پریشانیاں لاحق ہوں، اپنے آپ کو کام میں مصروف کرلیں اور یہ سوچ لیں کہ جو قسمت میں لکھا ہے وہی ہوگا۔ دیکھا گیا ہے کہ کچھ خواتین بے خوابی تھکن سے بھی پریشان ہو جاتی ہیں حالانکہ اس پریشانی کا واحد حل یہی ہے کہ بھرپور نیند لیں۔ جب کام کرتے کرتے تھکن محسوس ہو تو آرام کرلیں۔ بچوں کو لے کر تفریح کرنے چلی جائیں۔ کسی دوست کے گھر چلی جائیں معمولی معمولی باتوں پر پریشان ہونا کیا عقل مندی ہے؟ میرے محلے میں ایک خاتون ہے وہ تین بچوں کی ماں ہے لیکن نہایت مستعدی سے نہ صرف گھر کے کام کاج کرتی ہے بلکہ کپڑے بھی سلائی کرتی ہے جس سے اپنے معاشی حالات بھی بہتر بنا رہی ہے، تمام مصروفیات کے باوجود ہر دم ہشاش بشاش رہتی ہے۔ اپنے بچوں کے ساتھ کھیل کود، ان کو سکول کا ہوم ورک مکمل کرانے، شوہر اور گھریلو دلچسپیوں میں بھرپور انداز میں شرکت کرتی ہے وہ ’’پریشانی‘‘ کا لفظ سننا پسند نہیں کرتی۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے عموماً یہ جملہ کہتے ہوئے خواتین کو اکثر سنا ہے کہ ’’ہائے میں بہت تھک گئی، اب تو ہمت جواب دے گئی۔‘‘ جوانی میں کام کرنے سے کوئی نہیں تھکتا۔
صرف کام کرنے سے تھکن کا احساس پریشان کرتا ہے ایسے میں چند منٹ یا آدھ ایک گھنٹہ آرام کرنے سے تھکن ختم ہو جائے گی، ساتھ پریشانی کا احساس ختم ہو جائے گا، محلے کی خاتون کا کہنا ہے کہ عورت کی ساری زندگی کام کرتے کرتے گزر جاتی ہے، گھر میں ماسیاں ہوں، نوکر ہوں ان کے ساتھ تھکن کا احساس زیادہ ہوتا ہے کیونکہ انہیں گھریلو کام بتانا اور اپنی مرضی کے مطابق کام کروانا بھی مشکل امر ہے۔ خلاف مرضی کام سے زیادہ پریشانیاں ہوتی ہیں۔
اپنی پریشانیوں کو خود ختم کرنے کی سعی کریں، ہر بیماری کا علاج اور ہر مسئلے کا حل ہوتا ہے، اپنے مسائل کا جائزہ لیں، ایک وقت آئے گا کہ آپ پریشانیوں سے نجات حاصل کر لیں گی۔ کسی بات پر پریشان بھی ہوں تو ٹھنڈے دل و دماغ سے غور کریں۔ دوسروں سے مشورہ اس وقت کریں جب آپ کو حل نظر نہ آئے لیکن اپنی پریشانیوں کا چرچا کرکے اہل خانہ کو ہرگز پریشان نہ کریں۔ گھر کا خوشگوار ماحول آپ ہی کی بدولت ہوسکتا ہے۔ غور کریں اور پریشانیوں سے محفو ظ رہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 455 reviews.