Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یتیم ہندو بچہ کیسے قرآن کےنور سے رئیس اعظم بنا

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

(عزیز الرحمٰن عزیز، پشاور)

قارئین! کبھی آپ نے غور کیا کہ وہ کیا حالات تھے کہ جن کی وجہ سے ایک ہندو نژاد بچہ جو کہ ضلع گوجرانوالہ کے ایک اندرونی علاقہ سے ہندو گھرانہ سے تعلق رکھتا تھا مسلمان ہوا‘ اس وقت اس گائوں میں کوئی سرکاری سکول نہیں تھا‘ علم کی پیاس بجھانا بڑا ہی مشکل تھا ‘کتنے گائوں دور کسی گائوں میں سکول تھا مگر اس کی ماں نے ایک عجیب حل سوچا اور مسجد میں مولوی صاحب کے پاس اس کو بٹھا دیا گیا‘ صرف اس شرط پر کہ اردو اور حساب اس بچہ کو سکھلانا ضروری تھا اس کے علاوہ کوئی تعلیم نہیں دی جائے گی (اتفاق سے اس ہندو بچے کے والددنیا سے رخصت ہوچکے تھے) یہ بچہ اپنی ماں کے ساتھ باقاعدگی سے مندر جاتا تھا۔ ماں اس کا پورا خیال رکھتی تھی مگر اللہ مہربان کو تو کچھ اور ہی منظور تھا(اس بچے کو زبانی گلستان و بوستان یاد ہوگئی) اور قرآن کی آیات بھی یاد ہونا شروع ہوگئی‘ تلاوت کرتے‘ اس ہندو بچہ کو کسی نے نہیں کہا کہ تم قرآن کی تلاوت کرو مگر یہ بچہ ازخود ہی حاضر دماغ تھا۔ جب اس بچہ کی ماں کے علم میں یہ بات آئی تو وہ خود تو پریشان ہوئی ہی بلکہ ساری برادری نے ان کو پریشان کرنا شروع کردیا۔ ماں نےمجبوراً مسجد بھیجنا بند کردیا اور روزانہ مندر جانے لگا پوجا پاٹ تو ہوتی رہی مگر اس بچہ کے اندر کی ایک آگ تھی کہ روز بروز روشن ہوتی رہی اور اس معصوم بچہ کے ذہن میں عجیب و غریب سوالات جنم لینے لگے اور اس کا دل مندر اور دیگر مذہبی رسومات سے بھر گیا اور اس نے کھلم کھلا مذہب کے خلاف بولنا شروع کردیا۔ اب مجبوراً تمام برادری اور مندر والوں نے اس چھوٹے سے بچہ کو ایک ہندو پجاری کےساتھ ایک کمرے میں بند کردیا تقریباً ایک ماہ بعد ان معتکف ہونے والے دونوں اصحاب کو جب باہر نکالا گیا تو پہلے پجاری باہر آیا تو تمام مجمع پر ایک بم گراگیا کہ میں پجاری نہیں ہوں میرا نام عبدالحق ہے اور یہ بچہ عبدالطیف شیخ ہے‘ آج سے ہمیں اسی نام سے پکارا جائے اور انہوں نے مندر کو خیر باد کہہ دیا۔ تمام برادری نے ان کا بائیکاٹ کردیا اور وہ دونوں ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے‘ اب تو اس گائوں کے مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے ان دونوں بھائیوں سے کہا کہ آپ دونوں حضرات یہی رہیں ہم آپ کو سرآنکھوں پربٹھائیں گے مگر انہیں مجبوراً یہ علاقہ چھوڑنا پڑا۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 451 reviews.