Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آئیے! حلال حرام کی پہچان سیکھ لیجئے! (شیخ الوظائف کے ہفتہ وار درس سے اقتباس)

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

علم وہ ہے جو آخرت کی پہچان دے
ہم نے اپنے دماغ میںجو علوم بھرے ہوئے ہیں وہ یہ ہیں کہ مرنے سے پہلے کی محنت ہی ہمارے لیے سب کچھ ہے اور ساری محنت دماغ کو استعمال کرنے کی ہے اورہم نے اسی کا نام علم رکھا ہواہے۔ مگر یہ علم نہیں ہے۔علم وہ ہے جو ہمیں اپنے رب کی پہچان دے۔جن چیزوں پرہم محنت کرتے ہیںوہ فن ضرور ہے، ہماراسبجیکٹ ضرور ہے،چاہے وہ اکنامکس کا سبجیکٹ ہے ،چاہے وہ ٹیکنالوجی کا سبجیکٹ ہے،چاہے وہ سائنس کا سبجیکٹ ہے،چاہے وہ میڈیکل کا سبجیکٹ ہے یہ سارے سبجیکٹ ہیں، فن ہیں اور فن سیکھنا کوئی گناہ نہیں۔ لیکن علم صرف وہ ہے جس سے اللہ اور اس کے رسولﷺ کی پہچان پیدا ہو، علم وہ ہے جو اُس کی آنکھوں سے اندھیرا ہٹا دے،علم وہ ہے جو اس کی آنکھوں کے سامنے اجالا لے آئے ، علم وہ ہے جو اس کو آخرت کی پہچان دے دے، علم وہ ہے جو موت کے بعد آنے والی ہمیشہ کی زندگی کااس کو سلیقہ دے دے، علم تو اُسے کہتے ہیں۔ ایک بندہ کےپاس ساری دنیا کا علم اور فن ہے لیکن اس کے پاس اپنے رب کی پہچان نہیں ہے ، اپنے رب کی معرفت نہیں ہے، اس کے پاس حلال و حرام کی پہچان نہیں، تووہ جانور ہے۔
جو جانورکسی دوسرے مالک کے کھیت میںگھس جائے اسے کوئی پتہ نہیں کہ یہ مالک کا کھیت ہے یاکسی اور کا کھیت ہے۔ اسکے پیشِ نظر صرف بھوک ہے، خواہش ہے، چاہت ہے۔ اسے جہاں سبز گھاس نظر آئے گی وہ اُسی کھیت میں جائے گاایسا کرنے والا جانور ہوتا ہے‘ انسان نہیں ہوتا۔ انسان وہ ہے جس کی نظر اپنے کھیت کی گھاس پر ہوتی ہے ،چاہے وہ گھاس سوکھی ہویاجلی ہوئی ہو ۔گھاس دراصل تعبیر ہے ہر اس چیزکی جس کا تعلق رزق سے ہے، خواہش سے ہے، زندگی کے کسی شعبے سے ہےجس کے دل میں احکام الٰہی ہوگاوہ انسان کہے گاکہ یہ میراکھیت ہے اگرچہ کسی اور کے کھیت کی گھاس ہری بھری ہے مگر وہ اپنے کھیت کی گھاس ہی استعمال کرے گا۔یہ سوچ تب آئےگی جب اس کے دل میں علم الٰہی آئےگا، یہ سوچ اس وقت آئےگی جب اس کے دماغ کے اندر سے تمام تفریقیں ختم ہوجائیں گی کہ میں نے جواب تک علم سیکھا ہے، وہ مکمل نہیںہے۔!ہم نے جو کچھ سیکھاہے وہ فن ہے،جوصرف روٹی کمانے کے لیے ہے، روزی کمانے کے لیے ہے،روزی چاہے حلال ہو یا حرام۔حلال و حرام میں فرق کرنے کیلئے کوئی اور فن ہے،اس کے لیے کوئی اور علم ہے۔ یہ علم ہمیں اللہ والوں سے ملے گا کہ یہ رزق حلال ہے یا حرام ہے۔ یہ پھرزندگی کا نظام کہیں اور سے چلتا ہے۔
اللہ والو! میری بات غورطلب ہے! جس طرح ہم نے دنیا کے فن کو سیکھنے کے لیئے وقت دیا تھابچپن سے لے کر بڑھاپے تک قلم اورپنسل اُٹھائی، پڑھا ،لکھا، سوچا اور علم کے نام پر فن حاصل کیا لیکن اس علم نے یہ نہ سکھایاکہ اللہ کون ہے؟رسول ﷺ کون ہیں؟ حلال کیا ہے؟ حرام کیا ہے؟اس علم نے یہ سب نہ سکھایا۔ معلوم ہوا ، علم تو مل گیا مگر انسانیت نہیں ملی ۔

انوکھے روحانی وظائف اور راز ولایت پانے کیلئے

خطباتِ عبقری کا مطالعہ کریں

 

رمضان تسبیح خانے میں گزارہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! 2018ء میں میں نے پورارمضان تسبیح خانہ میں گزارا بہت سکون اور راحت پائی۔ پہلے تو میں رمضان کے روزے نہیں رکھتا تھا اور نماز میں پابندی بھی نہیں کرتا تھا لیکن جب سے رمضان تسبیح خانے میں گزارا ہے ایسی عادت پڑ گئی ہے کہ میں ہر ماہ ایام بیض کے روزے بھی رکھتا ہوں اور نماز پابندی کے ساتھ باجماعت ادا کرتا ہوں اس کے علاوہ جو تسبیح خانے میں اعمال، وظائف کیے تھے وہ بھی جاری رکھے ہوئے ہوں الحمدللہ میرے بہت سے بگڑے کام بن گئے ہیں ۔میرے کاروبار ی مسائل سالہا سال سے الجھے ہوئے تھے وہ سنور گئے‘ بچوں کی شادیوں کے مسائل حل ہوئے‘ الغرض جو مانگا ملا‘ جو چاہا ہوا۔ اس سال بھی میرا ارادہ ہے کہ میں رمضان تسبیح خانے میں گزاروں ۔(محمد عثمان، راولپنڈی)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 445 reviews.