ناریل کا تیل ہر طرح سے اپنے اندر افادیت رکھتا ہے۔ جہاں خشک ناریل انسانی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے وہاں اس کا تیل بھی انسان کو اندرونی اور بیرونی طور پر فائدہ پہنچاتا ہے۔ ناریل کے تیل کے ان گنت فائدے ہیں۔ جن میں سے چند ایک یہ ہیں۔کھانوں میں استعمال: ٭ناریل کا تیل پکانے میں بہت فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ یہ کھانوں میں بہت عمدہ Fats کا کام انجام دیتا ہے کیونکہ اس کے Compound ٹوٹتے نہیں جس کی وجہ سے یہ کھانے کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچاتا۔٭ناریل کے تیل کو مکھن کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ایسی تمام ڈشز جن میں مکھن کا استعمال ہوتا ہے اس کی جگہ ناریل کا تیل بڑے اعتماد سے شامل کیا جاسکتا ہے مثلاً پائی کرسٹ، برائونیز، کسی بھی طرح کے ساسز یا روز مرہ کے سالن وغیرہ۔ جب آپ مکھن کی جگہ ناریل کا تیل کھانوں میں استعمال کرتے ہیں تو اس کے ذائقہ میں ہلکی سی تبدیلی آتی ہے جو کھانے میں محسوس ہوتی ہے لیکن اگر کھانا بہت زیادہ مصالحے دار یا تیز مرچ والا ہو تب ذائقہ کی یہ تبدیلی محسوس نہیں ہوتی۔٭یہ بلڈشوگر لیول کو بھی کنٹرول رکھنے میں مدد دیتا ہے اور اگر آپ ابلی ہوئی سبزیوں پر ناریل کا تیل کھانے کے شوقین ہیں تب ان ابلی ہوئی سبزیوں پر ناریل کا تیل برش
کی مدد سے کوٹ کردیں اورسمندری نمک کا استعمال کریں یہ ہمارے جسم کے وٹامنز اور منرلز کو بہت اچھی طرح سے جذب کرتا ہے۔٭کوکو پائوڈر، شہد اور ناریل کے تیل کو ہم وزن لے کر اچھی طرح مکس کرلیں اور پھر اسے فریج میں رکھ دیں اس طریقہ سے آپ کی چاکلیٹ گھر میں ہی تیار ہوسکتی ہے۔٭روزانہ کھانے سے پہلے ایک ٹیبل اسپون ناریل کا تیل کھانے سے ہمارا میٹابولزم سسٹم مضبوط ہوتا ہے اور بار بار بھوک لگنے کی کیفیت کو کم کرتا ہے۔٭ناریل کا تیل جسم میں کمی کے تناسب کو برقرار رکھتا ہے جسم کے ہارمونز کو متوازن اور تھائی رائڈ جیسی بیماریوں سے دور رکھتا ہے۔٭ناریل کے تیل MCTs ہوتے ہیں یہ جسم میں لمبے عرصہ تک توانائی فراہم کرتا ہے اور میٹابولزم سسٹم کو تیز کرتے ہیں اور اس کے ذریعے جسم کی چربی یعنی Fats بہت جلدی جلدی گھٹنا شروع ہوتے ہیں۔٭ایک اسٹڈی سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ناریل کا تیل جسم میں گلوکوز کے لیول کو امپروو کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ٹوٹل کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرتا ہے جو افراد اپنے کھانے میں ناریل کا تیل استعمال کرتے ہیں ان کا دماغ تیزی سے کام کرتا ہے اور وہ دن بھر چاق و چوبند اور پرجوش رہ کر اپنے
کام انجام دیتے ہیں۔فرسٹ ایڈ:٭ناریل کے تیل میں اینٹی وائرل کمپائونڈ پائے جاتے ہیں جو کہ گلے میں ہونے والی سوزش اور درد میں آرام پہنچاتے ہیں۔٭ایک ٹیبل اسپون ناریل کے تیل میں لیموں کا رس ملا کر گرم کریں اس مکسچر سے گلے پر اچھے طریقہ سے مالش کریں اس سے گلے میں پڑنے والی خراشیں کم ہوتی ہیں اور گلے کی تکلیف میں کمی واقع ہوتی ہے۔٭تھوڑے سے ناریل کے تیل میں ایک یاد و لہسن کے جوے ڈال کر ہلکا سا گرم کر کے اس تیل سے کانوں کے اطراف پر مالش کریں اس سے کانوں میں انفیکشن اور درد ختم ہوگا۔ ٭ناریل کا تیل جسم پر ہونے والے دانوں اور خارش کے اثر کو کم کرتا ہے اور HIV وائرل کے اثر کو بھی کرتا ہے۔٭اگر جسم کا کوئی حصہ جل جائے تو وہاں پر فوری طور پر ناریل کا تیل لگانے سے فوراً آرام ملتا ہے۔٭ناریل کا تیل تیزابیت سے تباہ ہونے والے پیٹ کے اندرونی حصہ کو ری کور بھی کرتا ہے اور السر سے بچاتا ہے۔٭یہ بخار کو بھی کم کرتا ہے آیوویدک کے مطابق ناریل کے تیل کو زمانہ قدیم سے ہی بخار کی شدت کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔٭چوٹ کے نشانات کو دور کرنے کے لیے ناریل کے تیل کو نہانے کے بعد اس جگہ پر لگانا چاہیے کیونکہ نہانے کے دوران جسم کے مسام کھل جاتے ہیں اس طرح چوٹ کے نشان آہستہ آہستہ کم ہوتے ہوتے غائب ہو جاتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں