محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے بیٹے کی عمر ایک سال ہے سردی شروع ہوتے ہی اس کے سینے سے کھڑکھڑاہٹ کی آوازیں، ریشہ جم گیا اس کے علاوہ دودھ بھی ہضم نہیں کر پا رہا تھا۔ بہت سے ہسپتالوں میں اس کو لے کر گئے دس سے زائد اسپیشلسٹ ڈاکٹرز سے اس کا چیک اپ کروایا ہزاروں روپہ ادویات پر خرچ کردیا لیکن بچے کو ایک پیسے کا بھی فرق نہیں پڑا۔ ساری ساری رات کھانسی کرتا خود بھی نہیں سو سکتا تھا اور ہم گھر والے بھی نہیں سو سکتے تھے گھر میں ایک ٹینشن کا ماحول بن گیا تھا ۔ میری بہن جو لاہور میں رہتی ہے اس نے فون پر مجھے عبقری دواخانے کی دوائی ’’بے بی ٹانک‘‘ کا بتایامیں نے اس کی قیمت پوچھی تو انتہائی کم میں نے کہا میں نے ہزاروں روپے کی مہنگی ادویات استعمال کروائی ہیں بچے کو تو کوئی فرق نہیں پڑا یہ سستی دوائی کیا کریگی اس نے مجھے دعویٰ سے کہا کہ تم کروا کر دیکھو پھر بات کرنا میں وہاڑی میں موجود عبقری ادویات کی ایجنسی پر گیا اور دو بے بی ٹانک لیے اور بچہ کو استعمال کروانا شروع کیا ایک ہفتے کے استعمال سے ہی بچہ کے سینے کی کھڑکھڑاہٹ ختم ہوگئی ریشہ باہر نکلنا شروع ہوگیا دو بوتل مکمل استعمال سے میرا بیٹا بالکل ٹھیک ہوگیا واقعی لاجواب دوائی ہے اور میری بہن کا دعویٰ بھی سچ ثابت ہوا۔ (غلام رسول، وہاڑی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں