محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری عمر 60 سال سے زائد ہے اور ایک عرصہ سے عبقری پڑھ رہا ہوں بے شمار لوگوں کو عبقری کی ادویات استعمال کروائی ہیں الحمد اللہ اکثر کو فائدہ ہوا ہے۔میں خود بھی عبقری کی ادویات کا دیوانہ ہوں جسمانی کوئی بھی مسئلہ ہو میں عبقری رسالے سے دیکھ کر اپنے لیے خود ہی دوائی تجویز کرلیتا ہوں۔ کچھ ماہ پہلے مجھے اچانک ہرنیہ کی تکلیف ہوگئی ڈاکٹروں کو بتایا انہوں نے کہا کہ ہرنیہ کا علاج صرف اور صرف آپریشن ہے آپ زیادہ دیر کریں گے تو آپ کے لیے اور مشکل کھڑی ہو جائے گی لہٰذا اس بیماری کا جلد از جلد آپریشن کروائیں۔ مگر مجھے آپریشن سے بہت ڈر لگتا تھا اس کے علاوہ آپریشن کے لیے بھی ایک بڑی رقم درکار تھی۔ میں نے عبقری رسالہ اٹھایا اور ہرنیہ کے لیے دوائی خود ہی تجویز کی جس میں روحانی پھکی، جوہر شفاء مدینہ، ٹھنڈی مراد مکس کرکے اس کا ایک چمچ اور چنے برابر ستر شفائیں ایک ساتھ دن میں چار پانچ بار استعمال کیا اور ساتھ میں ایک وظائف یَاشَہِیْدُ اکتالیس بار ہر فرض نماز کے بعد پڑھ کر اپنے اوپر دم کیا الحمد اللہ مجھے بہت ہی زیادہ فائدہ ہوا اور میں آپریشن سے بچ گیا اور بیماری سے بھی جان چھوٹ گئی۔ (چاچا محمد سلیمان،کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں