محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے سسر جن کی عمر تقریباً 65 سال ہے گزشتہ دس سال سے کمر اور جوڑوں کے درد میں مبتلا تھے۔ انگریزی ادویات کا بے جا استعمال کیا اس کے علاوہ بہت سے حکماء سے بھی دوائی لے کر کھائی لیکن افاقہ نہ ہوسکا۔ سارا سارا دن ایک کرسی پر بیٹھے رہتے وہاں ہی کھانا پینا اور وہاں ہی نماز ادا کرتے۔ وہ گھر کی دوسری منزل پر رہتے تھے چھ ماہ یا چار ماہ کہیں‘ لازمی جانا ہوتا تب ہی گھر سے باہر نکلتے بہت پریشان تھے کہ میں تو کسی سے ملنے سے بھی گیا ہوں‘ میں نے ان کو حو صلہ دیا اور عبقری رسالے کے بارے میں بتایا کہ بہت ہی اچھا رسالہ ہے جس میں نسخہ جات، ٹوٹکوں کی بھرمار ہے۔ جواب میں انہوں نے کہا کہ ہاں عبقری رسالہ میری نظر سے تو گزار ہے لیکن میں نے اس کا کبھی مطالعہ نہیں کیا تو مجھے لا کر دو میں ان کے لیے رسالہ لے کر آیا اور اگلے روزمطالعہ کرنے کے بعد بہت خوش ہوئے اور اس میں دی گئی دوائی ’’ستر شفائیں‘‘ مجھے لانے کو کہا۔ میں مری میں موجود عبقری ادویات کی ایجنسی پر گیا اور ستر شفائیں کی ایک ڈبی لے کر اپنے سسر کو دیدی۔ تقریباً دو ہفتے بعد مجھے ان کی کال آئی تو بہت خوش تھے کہنے لگے کہ کمال کی دوائی ہے۔کمر اور جوڑوں کے درد کے ساتھ ساتھ اس دوائی نے میرے معدے کو بھی ٹھیک کردیا ہے جو رنگ برنگی ادویات کھانے سے خراب رہتا تھا۔اور یہ بھی کہنے لگے کہ بھائی میں تو ستر شفائیں کا دیوانہ ہوگیاہوں ہر وقت چنے کے برابر گولی میں نسوار کے طور پر اپنے منہ میں رکھتا ہوں جس سے میری تمام بیماریاں دور ہوگئی ہے اور میں اب نماز مسجد میں جا کر پڑھتا ہوں۔ (محمد شاہ نواز، مری)
قارئین کی شکایت عبقری کی ادویات
قارئین شکایت کرتے ہیں کہ سیرپ یا شہد کا رنگ کبھی گہرا کبھی ہلکا‘ سیرپ کا قوام کبھی پتلا کبھی گاڑھا۔ ذائقہ کبھی زیادہ کڑوا کبھی کم! ادویات کے پاؤڈر کے رنگوں میں بھی کمی و بیشی۔ اس طرح کی بے شمار اور شکایات! دراصل قارئین! ہاتھ سے تیار ہونے والی دوائی اپنی ایک مکمل اور جامع تاثیر رکھتی ہے۔ مشین سے تیارہونے والی دوائی کا انداز اور ہوتا ہے۔ یہ کمی بیشی نہ اجزا میں ہے نہ تاثیر میں ہے بلکہ موسم کی سردی گرمی کبھی مواد کو پگھلا دیتی ہے کبھی سکیڑ دیتی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں