محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!موسم سرما میں اکثر نزلہ زکام ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ناک بند ہوجاتا ہے‘ اکثر کان بھی بند ہوجاتے ہیں‘ سر نیچے کو جھکائیں تو سر میں شدید درد ہوتا ہے۔ اس مرض سے نجات کیلئے میرا پاس ایک آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔ توا جس پر روٹی بناتے ہیں‘ وہ بہت زیادہ گرم کیجئے‘جب توا خوب گرم ہوجائے تو اس کے اوپر دہی کی لسی تھوڑی تھوڑی کرکے ڈالنا شروع کریں‘ توا شدید گرم ہوگا تو بہت زیادہ بھاپ نکلے گی‘ آپ نے بس اس بھاپ کو توے کے قریب بیٹھ کر ناک کے ذریعے کھینچنا ہے۔ پانچ سے سات منٹ تک یہ بھاپ لیں‘ ان شاء اللہ ایک مرتبہ کرنے سے ہی آپ کا ناک ‘ کان اور دماغ کھل جائے گا۔ زکام کی شکایت ختم ہوجائے گی اور سردرد بالکل ٹھیک ہوجائے گی۔ (مسز عثمانی‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں