کیلا وہ پھل ہے جو آپ کو صحت اور طاقت بخشنے آیا ہے۔ یہ آپ کے لیے ایک پرفیکٹ پھل ہے جو کہ آپ کی زندگی بدل سکتا ہے۔ کہیں بھی کسی بھی وقت اس کو مختلف قسم کے کھانے اور پینے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ اپنے بچے کا دودھ چھڑانا چاہ رہی ہیں تو بھی یہ آپ کے بچے کے لیے بہترین اور بھرپور غذا ہے، اگر آپ اپنے لیے فوری توانائی والی ڈرنک بنانا چاہتے ہیں تو بھی کیلے میں دودھ مکس کریں بلینڈ کریں، لیجیے آپ کی توانائی سے بھری ڈرنک تیار ہے۔ یہ پکنک اور پارٹیز وغیرہ کے لیے بھی بالکل پرفیکٹ پھل ہے جس کو چھیلنا ،کھانا آسان ہے اور اس کو کھانے میں آپ کے ہاتھ پیر بھی خراب نہیں ہوتے، اسی کو برتنا، استعمال کرنا آسان ہے۔ ویسے بھی اس کی غذائیت کے باعث اس کا پھلوں میں الگ ہی مقام ہے۔ اس میں بہت زیادہ مقدار میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ بے شمار بیماریوں سے بچاتا ہے۔ آیوڈین کی کمی کو دور کرتا ہے، پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے اس میں ٹھوس غذائیت زیادہ اور پانی کم ہوتا ہے۔
آپ کے دل کا بہترین دوست
اس کو اگر پوٹاشیم کا سپر فروٹ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ کیلا ہائی بلڈپریشر کو کم کرنے میں بہت کام آتا ہے۔ یہ اسٹروک اور ہارٹ اٹیک سے بھی بچاتا ہے۔ بلڈپریشر کو اعتدال میں رکھنے کے لیے ڈاکٹرز نہ صرف نمک (سوڈیم) کے کم استعمال کا مشورہ دیتے ہیں بلکہ ہائی پوٹاشیم لینے کی بھی تاکید کرتے ہیں۔ کیلے میں پوٹاشیم کے علاوہ فائبر، وٹامن سی اور بی 6 بھی پایا جاتا ہے جو کہ دل کی صحت کے لیے بہترین ہے۔
صحت بخش توانائی کا ذریعہ
آپ نے یہ محسوس کیا ہوگا کہ جب بھی آپ کیلا کھاتے ہیں آپ کو اپنے اندر طاقت و توانائی محسوس ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جو لوگ اپنی خوبصورتی اور فٹنس کو بہت اہمیت دیتے ہیں وہ عموماً اپنے جم اور ورک آئوٹ سے پہلے دو کیلے کھا لینا پسند کرتے ہیں تاکہ ان کی انرجی ورک آئوٹ کرتے ہوئے کم نہ رہے اوربلڈشوگر لیول بڑھا رہے۔ کیلا کھانے سے ورک آئوٹ کے دوران پٹھوں کا کھنچائویا اس میں بَل پڑجانے کی بھی شکایت پیدا نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ رات میں سوتے ہوئے جن لوگوں کی نَس چڑھ جاتی ہے اس سے وہ شکایت بھی دور ہو جاتی ہے۔
خوش رکھنے والا پھل
کیلا آپ کے ڈپریشن کو بھی دور کرتا ہے اور آپ کو خوش ہونے میں مدد دیتا ہے۔ کیونکہ اس میں ٹرپٹوفن پایا جاتا ہےجو کہ سیروٹونن میں تبدیل ہو جاتا ہے جو کہ موڈ کو خوشگوار بنانے کا تیورو ٹرانسمیٹر ہے۔ اسی لیے آپ کیلا کھا کر اپنا موڈ بھی خوشگوار کرسکتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ پھل آپ کی بلڈ شوگر لیول کو بڑھا کر آپ کا ذہنی دبائو ختم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ جن حاملہ خواتین کو صبح اٹھ کر طبیعت بوجھل اور خراب لگتی ہے ان کو بھی کیلا کھانے سے افاقہ ہوتا ہے۔
ذہنی دبائو سے نجات
پوٹاشیم کی مناسب مقدار لینے سے آپ کی دل کی دھڑکن صحیح رہتی ہے۔ اور اس کی وجہ سے آپ کے دماغ کو آکسیجن ملتی رہتی ہے۔ اپنے جسم کے پانی کے توازن کو درست رکھنے اپنے نظام انہظام کو صحیح رکھنے میں بھی یہ مددگار ہے، اس کے علاوہ اس کی وجہ سے آپ کے ذہنی دبائو میں کمی آتی ہے اور آپ اچھا محسوس کرتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں