آلو جیسی شکل اور غذائیت رکھنے والی شکرقندی ایک جڑ ہے جو پاکستان میں عام پائی جاتی ہے۔ یہ سردیوں میں ٹھیلوں پر بڑی تعداد میں فروخت ہوتی ہے جس سے نہ صرف بچے بلکہ بڑے بھی شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں۔ اس کے میٹھے ذائقے کی وجہ سے اسے انگریزی میں سوئیٹ پوٹیٹوکہا جاتا ہے۔ کم قیمت کی وجہ سے یہ امیر و غریب میں یکساں مشہور ہے۔ خاص طور سے غریب طبقہ جو اکثر اناج کی کمی کی وجہ سے غذائی کمی کا شکار ہو جاتا ہے، شکرقندی کی کرشماتی خصوصیات سے اس کمی کو پورا کرسکتے ہیں۔ شکرقندی کو بھون کر یا ابال کر کھایا جاتا ہے۔ اس کا حلوہ بھی بے حد لذیذ ہوتا ہے جو کہ جسم کو گرمی اور تقویت بخشتا ہے۔ کالی مرچ اور نمک کیساتھ اس کا استعمال اس کا مزا اور افادیت مزید بڑھا دیتا ہے۔
شکرقندی کی خصوصیات
اس کی ان گنت خصوصیات کیوجہ سے اس سبزی کو سپرفوڈ کہا جاتا ہے۔ یہ کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ اس کے آٹھ حیران کن فوائد و خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:
(1)دل کی بیماریوں سے بچاتی ہے
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ شکرقندی میں وافر مقدار میں موجود وفامن B6 دل کو بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ یہ ہوموسیسٹین لیول کو کم کرتا ہے جو زیادہ تر دل کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ ہوموسیسٹین کی زیادتی سے دل کی شریانیں سخت ہونے لگتی ہے۔ وٹامن B6ان شریانوں کو لچکدار بناتا ہے۔ شکرقندی میں موجود پوٹاشیم دل کی دھڑکنوں کو ترتیب دینے میں مدد کرتا ہے۔ البتہ جو لوگ امراض قلب کا شکار ہیں وہ بغیر معالج کے مشورے کے شکرقندی کا استعمال نہ کریں۔
(2)وٹامن اے کا خزانہ
ایک شکرقندی میں اتنا وٹامن اے موجود ہوتا ہے جو آپ کے جسم کی ایک دن کی وٹامن اے کی ضرورت کو پورا کرسکتا ہے۔ وٹامن اے کئی قسم کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ جلد کو سورج کی الٹراوائلٹ شعاعوں سے بچاتا ہے۔ شکرقندی میں پایا جانے والا بیٹا کیروٹین آنکھوں کے لیے بھی بے حد مفید ہے اور اس سے آنکھوں کی بینائی اچھی ہوتی ہے۔
(3)بلڈشوگر لیول درست رکھتی ہے
کیروٹینائڈ کپائونڈز جسم میں انسولین لیول درست رھتے ہیں جس سے خون میں شوگر کا لیول بھی ٹھیک رہتا ہے۔ شکرقندی سے حاصل ہونے والا وٹامن B6ذیابیطس کے مرض سے بچاتا ہے۔ البتہ جو لوگ پہلے ہی ذیابیطس کے مرض کا شکار ہوں وہ شکرقندی کا استعمال محدود رکھیں۔
(4)معدے کے السر کے لیے
اگر کوئی معدے کے السر میں مبتلا ہوتو وہ شکرقندی کا استعمال ضرور کرے۔ اس میں موجود فائبر معدہ صاف رکھتا ہے اور کھانا ہضم کرنے اور فاضل مادہ جسم سے خارج کرنے میں مدد کرتا ہے جس سے غذا کی نالی میں تیزابیت نہیں بنتی۔ شکرقندی میں موجود کیلشیم، پوٹاشیم، وٹامن بی، وٹامن سی اور بیٹا کیروٹین السر ہونے کے خطرات سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
(5)گردوں کے لیے فائدے مند
وٹامن اے سے پھیپھڑے کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ شکرقندی کے استعمال سے پھیپھڑوں کی کئی بیماریوں جیسے امفیسیما سے بچا جاسکتا ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں 124,000 افراد پر ہونے والی ایک تحقیق سے ثابت ہوا کہ وہ لوگ جو باقاعدگی سے ایسی غذا کا استعمال کرتے ہیں جس میں کیروٹینائیڈ موجود ہو ان میں پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ 33 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔
(6)جلد اور بالوں کوصحتمند بناتی ہے
شکرقندی کو بیوٹی فوڈ بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں موجود غذائی اجزاء جلد اور بالوں کے لیے بے حد مفید ہیں۔ وٹامن سی، وٹامن ای اور بیٹا کیروٹین کے اشتراک سے بننے والی شکرقندی جلد کو چمکدار بناتی ہے اور اس سے رنگ بھی صاف ہوتا ہے۔ اس کے مستقل استعمال سے بال گھنے ہو جاتے ہیں اور ان کا جھڑنا بھی کم ہو جاتا ہے۔
(7)اعصابی قوت بڑھاتی ہے
شکرقندی کا استعمال دماغ میں موجود ٹشوز میں سوزش ہونے سے روکتا ہے۔ اس سے فائبر ونوجن لیول
(بقیہ:یورپ شکرقندی کو ’سپرفوڈ‘کیوں کہتاہے؟ جان لیجئے!)
بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔ یہ جسم میں موجود ایک گلائیکوپروٹین ہے جس کی زیادتی سے انسان کے اعصابی نظام کو نقصان پہنچتا ہے۔ شکرقندی میں پایا جانے والا پوٹاشیم ذہن کو نارمل انداز میں کام کرنے میں مدد کرتا ہے۔
(۸)قوت مدافعت مضبوط بناتی ہے:ہر کوئی جانتا ہے کہ جسم کو قوت اورتقویت پہنچانے کے لیے آئرن کی ضرورت ہوتی ہے۔ معدنیاتی فولاد نا صرف جسم کو انرجی مہیا کرتا ہے بلکہ اس سے جسم میں خون کے سفید اور سرخ خلیات تیزی سے بنتے ہیں، ذہنی تنائو دور ہوتا ہے اور قوت مدافعت مستحکم ہوتی ہے۔ میگنیشیم کی وافر مقدار بھی اسے انرجی سے بھرپور بناتی ہے جس کے باعث ذہن پرسکون رہتا ہے۔غرض یہ کہ اس سستی سی سبزی میں قدرت کے تمام غذائی خزانے موجود ہیں۔ یہ صحت کے لیے انتہائی مفید ہے ان سردیوں شکرقندی کا استعمال ضرور کریں اور جسم کو چست و توانا رکھیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں