محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو جزائے خیرعطا فرمائے اور ہمیشہ صحت مند و تندرست رکھے۔ عبقری رسالہ میں ایک نسخہ 2018ء میں شائع ہوا تھا‘ جسے شگفتہ پتوکی نے بھیجا تھا۔ مجھے بہت پرانی موسمی کھانسی تھی‘ بہت علاج کروایا لیکن کچھ افاقہ نہ ہوا۔ میرے والد پاکستان میں ہیں اور وہ ہر ماہ عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ ان سے ہی عبقری کے متعلق سنا اورآن لائن عبقری پڑھنا شروع کیا۔ میں ساؤتھ افریقہ میں مقیم ہوں‘ میں نے کھانسی کے متعلق نسخہ آزمایا‘ مجھے یقین نہ آیا کہ صرف دو ہفتے کے استعمال سے میری پرانی کھانسی بالکل ختم ہوگئی۔ الحمدللہ!
اب میں صدقہ جاریہ کے طور پر یہ تحریر لکھ کر عبقری میں بھیج رہا ہوں‘ تاکہ لاکھوں قارئین پڑھیں گے تو مزید لوگوں کو فائدہ ہوگا ۔مزید میں اس بہن کیلئے ہمیشہ دعاگو رہوں گا جس نے یہ نسخہ عبقری میں شائع کروانے کیلئے بھیجا اور عبقری نے شائع کیا۔ جب بھی ہاتھ دعا کیلئے اٹھتے ہیں اس بہن کو ضرور یاد رکھتا ہوں۔ اللہ اسے جزائے خیر عطا فرمائے۔اس بہن نے جو نسخہ شائع کیا تھا وہ مئی 2018ء کے شمارے میں تھا۔ درج ذیل ہے:ھوالشافی: ایک درمیانے سائز کا گلاس شہد کا لیں‘ ایک درمیانے سائز کا لیموں اور ایک کھانے کا چمچ گلیسرین سفید۔ لیموں کو ہلکی آنچ پر پانی میں ابال لیں‘ پھر ٹھنڈا ہونے دیں‘ پھر کاٹ کر بیج نکال کر شہد ایک گلاس میں نچوڑ دیں پھر ایک چمچ گلیسرین شہد میں ڈال کر کم از کم پندرہ منٹ تک مکس کریں۔ یہاں تک کہ یک جان ہوجائے‘ رات سوتے وقت آدھی چمچ کھا کر سونا ہے‘ پانی نہیں پینا ہے۔اس بہن نے اس نسخہ کے متعلق جو لکھا جو بھی پڑھ لیجئے الحمدللہ انہوں نے جو لکھا سوفیصد سچ لکھا ۔’’ اب جو میں نسخہ لے کر حاضر ہوئی ہوں وہ ہے پولن الرجی‘ ڈسٹ الرجی‘ دھوئیں کی الرجی‘ چیسٹ انفیکشن وغیرہ الرجی کیسی بھی ہو یہ نسخہ اس کیلئے سوفیصد کام کرتا ہے۔ یہ نسخہ میرے والدصاحب کو کسی اللہ والے نے بتایا تھا‘ لاتعداد لوگوں کو فی سبیل اللہ بنا کر دیا‘ میرے والد میری والدہ کو سامان لا کر دیتے اور میری والدہ بنا کر دیتی تھیں۔‘‘
قارئین سے گزارش ہے کہ بے دھڑک ہوکر استعمال کیجئے اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں