محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!الحمدللہ! میرے پاس موٹاپے سے نجات کا آزمودہ نسخہ موجود ہے۔ لوگ موٹاپے سے نجات اس لیے نہیں پا سکتے کہ ان میں ارادے کی استقامت نہیں ہوتی اور غذائی معمولات میں تبدیلی اور ورزش کو باقاعدہ معمول نہیں بنا سکتے۔ ورزش کا عمل اور چکناہٹ سے پرہیزکرکے موٹاپا سے یقینی نجات پائی جا سکتی ہے۔مگر پرہیز اور غذائی احتیاط لازمی شرط ہے۔ ھوالشافی:لاکھ دانہ عمدہ 50 گرام۔زیرہ سیاہ 50 گرام۔ کلونجی 50 گرام۔ تمام ادویات کو کوٹ (پیس) کر سفوف تیار کریں اور بڑے کیپسول میں بھر لیں۔ (کیپسول میں بھرنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ آسانی سے استعمال کر سکیں)۔ایک سے دو کیپسول ایک وقت میں پانی کے ہمراہ کھانے سے قبل دن میں دو بار استعمال کریں۔ان نشاءاللہ یقینی فوائد نمودار ہوںگے۔ نسخہ ڈیڑھ ماہ تک استعمال کریں لیکن اس کے ساتھ تین ’’چ‘‘ استعمال نہ کریں۔یعنی چاول چینی اور چکنائی والی وہ چیزیں ہیں جو انسان کو فربہ اور غیر ضروری موٹا بنا دیتی ہیں۔مزید بیکری کی اشیاء سے بھی پرہیز کیجئے‘ مستقل مزاجی سے پرہیز اور اس نسخے کا استعمال آپ کا وزن کم کردے گا۔ (فوزیہ خان‘ پشاور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں