محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے عبقری سے ایک دوست نے روشناس کروایا‘ میں بچپن سے ہی بیمار تھا‘ بہت جگہوں سے روحانی علاج کروایا‘ وقتی فائدہ ہوتا تھا بعد میں پھر وہی صورتحال ہوجاتی‘ مجھ پر جناتی اثرات تھے‘ بے شمار درباروں‘ آستانوں پر گیا‘ دم جھاڑے کروائے‘ صرف وقتی چند دن کیلئے فائدہ ہوتا‘ بعض جگہوں پرجانے کے بعد میری طبیعت مزید خراب ہوئی‘ والدین مجھے دیکھ دیکھ کر روتے تھے‘ ایک جاننے والے میرے والد کو تسبیح خانہ کے متعلق بتایا اور انہیں اسم اعظم کے روحانی دم کا تفصیل سے بتایا‘ میرے والد مقررہ دن مجھے اپنے ساتھ تسبیح خانہ لائے‘ صبح فجر سے پہلے ہم تسبیح خانہ پہنچ گئے‘بس وہ دن میرا تھا‘بس حضرت کے آگے سے گزرا‘ دم کروایااو رمیرا کام ہوگیا۔ ایسے لگا جیسے میرے جسم سے کوئی چیز نکل گئی ہو‘ اس کے بعد میں ہر ماہ اسم اعظم کا دم تسبیح خانہ میں کرواتا ہوں‘ الحمدللہ بالکل ٹھیک ہوں۔(راشد‘ منڈی بہاؤالدین)
نماز اب کرسی پر ادا کررتا ہوں: مجھے جوڑوں کے درد کا مسئلہ بہت پرانا تھا‘ تسبیح خانہ میں درس سننے آتا ہوں‘ یہاں سے اسم اعظم کے روحانی دم کا معلوم ہوا‘ ہرماہ دم کروانا شروع کیا‘ جہاں میرے بہت سے مسائل حل ہوئے وہیں ایک مسئلہ اور حل ہوا کہ میں عرصہ پانچ سال
(بقیہ:اسم اعظم کے روحانی دم کا فیض)
سے نماز کرسی پر ادا کرتا تھا‘ جب دوسروں کو جبیں سجدے میں رکھتے دیکھتا تو تڑپ اٹھتا‘ بہت خواہش پیدا ہوئی کہ اے کاش رب کریم مجھے بھی دوبارہ سجدے کی توفیق عطا فرمادے‘ بس رب نے سن لی اور مجھے دم کروانے بھیج دیا‘ اب ہرماہ دم کرواتا ہوں‘ اسی دم کی برکت سے میرے جوڑوں کا درد اب بالکل معمولی سا رہ گیا ہے‘ اب میں اللہ کے فضل سے نماز بغیر کرسی کے ادا کرتا ہوں اور پرسکون زندگی گزار رہا ہوں۔ (شہروزخان‘ لاہور)
تسبیح خانہ میں ہونے والے اسم اعظم کے روحانی دم میں بچے، بوڑھے، جوان، خواتین سب شرکت کرسکتے ہیں۔خواتین ہر حال میں شامل ہوسکتی ہیں۔ پہلے وقت لینے کی ضرورت نہیں‘ اجازت عام ہے۔ 7یا14 یا 21 اسم اعظم کے روحانی دم میںلازماً شرکت کریں۔ اگر زندگی کامعمول بنالیں تو ساری زندگی ہر پریشانی‘ بیماری‘ گھریلوالجھن‘ کاروباری مسائل کاسوفیصدحل ہے۔
اسم اعظم کا روحانی دم کروایا‘ فائدہ ہوا۔ ضرور لکھیے! لاکھوں کا فائدہ آپ کیلئے صدقہ جاریہ
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں