انڈہ صحت کے لیے بے حد اہم غذا ہے کیونکہ اس میں پروٹین آئرن وٹامن اور دیگر غذائیت سے بھر پور اجزاء پائے جاتے ہیں اسی لیے انڈے کا شمار صحت مند متوازن غذا میں ہوتا ہے انڈے کے بےشمار فوائد میں ایک اہم فائدہ یہ ہے کہ یہ دل کے امراض سے بچنے میں مدد دیتا ہے اور کولیسٹرول کے مسائل کو بھی دور کرتا ہے لیکن اس کیلئے اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ آپ روزانہ جتنے انڈے کھا رہے ہیں ایک انڈے میں تقریباً دو سو ملی گرام کولیسٹرول شامل ہوتا ہے تب ہی ہاضی کولیسٹرول۔مریضوں کو انڈا احتیاط سے کھانا چاہیے تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ۔روزانہ ایک انڈا کھانے سے انسان ہر طرح کی دل کی بیماریوں سے خود کو محفوظ رکھ سکتا ہے کولیسٹرول کی مقدار کو لیول میں رکھنے کے لیے بھی انڈے کا استعمال کرنا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈزٹرائی گلائیسرائیڈز کی سطح میں کمی لانے میں مددگارثابت ہوتا ہے جس سے قلب سے جُڑے مختلف امعاض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ جو افراد کولیسٹرول بڑھ جانے کے سبب پریشان ہیں جبکہ وہ اپنے کھانے میں سبزیاں بھی استعمال نہیں کرتے‘ ان کے لیے دن میں اُبلے انڈے بغیر زردی کے کھانا ضروری ہیں اس کے علاوہ یہ لوگ ہفتے میں دو انڈے پورے بھی کھا سکتے ہیں اور جن افراد کا کولیسٹرول لیول ٹھیک ہے ان کے لیے روزانہ ایک انڈا زردی کے ساتھ مفید ہے ایسے افراد جو کسی طرح کی بیماری میں مبتلا نہیں ان کے لیے بھی روزانہ ایک انڈا مفید ثابت ہوتا ہے
زردی کا استعمال
انڈوں کے شوقین افراد اگر دن میں ایک سے زائد انڈے کھاتے ہیں تو ان کو چاہیے کہ وہ زردی نکال کر انڈہ کھائیں کیونکہ یہ سفیدی کے مقابلے میں زیادہ کیلوریز کی حامل ہوتی ہے اندازے کے مطابق ایک بڑے انڈے میں 55 کیلوریز شامل ہوتی ہیں
انڈہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے
ذیا بیطس ہائی کولیسٹرول اور امراض قلب میں مبتلا مریضوں کے لیے پورے ہفتے میں صرف دو انڈے کھانے چاہیے
اُبلے ہوئے انڈے
انڈے کو کئی مختلف اقسام سے بنا کر کھایا جاسکتا ہے لیکن ابلےانڈے کو سب سے زیادہ کار آمد ہے کیونکہ انڈہ ابال کر کھانا جسمانی وزن میں دوگنا تیزی سے کمی میں لانے میں مدد دیتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں