محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جوہر شفائے مدینہ پہلی بار میں نے 2012ء میں استعمال کی۔ تب ہم تسبیح خانے سے جڑے بھی نہیں تھے۔ ہمیں تسبیح خانے سے جوڑنے کاذریعہ ہی جیسے جوہر شفائے مدینہ ہے۔ میں 2012ء میں بہت بیمار ہوگئی، مجھے شدید کھانسی شروع ہوگئی، میری پسلیوں میں درد، سینے میں درد، کھانسی میں ریشہ، حتیٰ کہ کئی مرتبہ تو کھانسی کرتے وقت منہ میں خون بھی آتا تھا۔ ڈاکٹر کے پاس گئی۔ ڈاکٹر نے ٹی بی کے ٹیسٹ کیے۔ رپورٹ تو ٹھیک آئی لیکن کھانسی نہ رکی۔ بہت دوائیں کھائیں لیکن فرق نہ پڑا، گھر والے بھی سب پریشان، ہمیں کسی نے عبقری رسالہ دیا کہ یہ پڑھیںبہت نفع مند ہے۔ اس میں جوہر شفائے مدینہ کا ذکر آیا۔ اب ہمیں کسی بارے میں زیادہ علم نہ تھا، ہم نے لاہور کال ملائی تو انہوں نے ہمیں بتایا کہ عبقری ایجنسی راولپنڈی میں موجود ہے۔ آپ وہاں جاکر ادویات حاصل کرسکتے ہیں۔ ہم نے فوراً ایجنسی سے جوہر شفائے مدینہ کی چند ڈبیاں خریدیں، ایک کے استعمال سے ہی میری کھانسی فوراً رک گئی پھر ہم نے عبقری ویب سائٹ پر باقی معلومات حاصل کیں اور ہم لاہور گئے اور تسبیح خانے سے جڑ گئے۔ اس کے بعد سے مجھے کبھی کھانسی ہوئی ہی نہیں الحمد اللہ۔ میرے مرشد ہی ہر دوا پر تاثیر اور موثر ہے۔ (ثوبیہ قاسم، مورگاہ راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں