محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے سر میں ہر وقت درد رہتا تھا۔ اتنا شدید درد کے کئی کئی دن لگاتار دردرہتا تھا۔ نہ میں لیٹ سکتی تھی نہ سو سکتی تھی۔ چوبیس گھنٹوں میں ایک گھنٹہ بھی سکون کا نہیں گزرتا تھا۔یہ درد مجھے کئی سال رہا ہفتے میں اگر دو دن آرام آتا تھا تو پانچ دن درد میں بے سکون رہتی تھی، روشن دماغ میرے گھر میں موجود تھی، لیکن کبھی دھیان ہی نہیں کیا کہ اس کے کھانے سے مجھے آرام آجائے گا۔ خیر وہ کئی سالوں والا درد تسبیح خانے میں دم کروانے کی برکت سے ٹھیک ہوگیا، دوبارہ درد ہوا ہی نہیں، ابھی چند دن پہلے کی بات ہے، مجھے سر میں درد شروع ہوا چار دن مسلسل رہا ہر وقت لیٹی رہتی والدہ محترمہ نے مجھے روشن دماغ لاکر دی میں نے دودھ کے ساتھ روزانہ دو مرتبہ استعمال کی، پہلے مجھے سکون ملنا شروع ہوا جیسے میرے سر پر پہاڑ جتنا وزن تھا جو کسی نے ختم کردیا ہو، پھر مجھے آرام آنا شروع ہوگیا، اب میں روشن دماغ روزانہ کھاتی ہوں تاکہ مجھے کبھی کچھ بھی نہ ہو اور الحمد اللہ مجھے مکمل طور پر آرام آگیا۔ (ث ،ق۔ مورگاہ راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں