صرف اکیس دن میں گھر سے نحوست کا خاتمہ
گھر میں نحوست ہو‘ رزق آتا ہو پتہ نہ چلتا ہو گیا کدھر‘ ہروقت گھر میں لڑائی جھگڑے رہتے ہوں‘بچے نافرمان ہوگئے ہوں‘ گھر جانے کو دل نہ چاہتا ہو‘ باہر بالکل ٹھیک گھر جاکر مزاج چڑچڑا ہوجائے۔ ان سب کیلئے انتہائی کامیاب عمل ہے ان شاء اللہ صرف اکیس دنوں میں گھر سے نحوست کا خاتمہ ہوجائے گا۔ ہر روز7 مرتبہ سورئہ یٰسین پڑھ کر پانی پر پھونک کر مکان میں چاروں طرف اور ہر کمرہ میں چاروں طرف چھڑک دیں یہ عمل 21 دن کریں ان شاء اللہ نحوست ختم ہوجائے گی۔انتہائی مجرب اور بے ضرر عمل ہے۔
جادو زدہ سے فوری جادو ختم کرنے کا عمل
جس شخص پر جادو ہوا ہو‘ اس پر یہ عمل کریں‘ ان شاء اللہ فوری اس سے جادو کا اثر زائل ہوجائے گا اور وہ چند دنوں کے اندر اندر بالکل صحت یاب ہوجائے گا۔ یہ عمل انتہائی مجرب اورانتہائی طاقتور ہے۔ خاص طور پر عبقری قارئین کیلئے پیش کررہا ہوں قارئین ضرور آزمائیں مگر یقین کے ساتھ‘ جس نے بھی یقین ‘ توجہ اور دھیان کے ساتھ یہ عمل کیا اس کو اس سےضرور فائدہ حاصل ہوا۔عمل کیجئے جو بھی فائدہ ہو عبقری رسالہ میں ضرور لکھیے تاکہ مزید لوگوں کا بھلا ہو۔ عمل یہ ہے:۔
آیت الکرسی، سورئہ الفلق اور سورئہ الناس کو اکیس اکیس مرتبہ پڑھ کر مسحور پر دم کریں فوراً سحر دور ہو گا۔
دل محبت میں تڑپے! صرف جائز مقصد کیلئے کیجئے
اگر شوہر یا بیوی گھر سے روٹھ کر چلی گئی ہو۔شوہر کا دل بیوی کے ساتھ نہ لگتا ہو یا بیوی شوہر سے محبت نہ کرتی ہو‘ یا شوہر غیرعورتوں میں دلچسپی رکھتا ہو اور بیوی سے رغبت نہ ہو۔گھر میں ہروقت لڑائی جھگڑے‘توتو میں میں چلتی ہو‘ حتیٰ کہ محلے دار بھی روز روز جھگڑوں سے عاجز آچکے ہوں۔ جب ایسی صورتحال ہو تو تب یہ عمل کیجئے۔ انتہائی طاقتور ہے۔ مطلوب کا دل محبت میں تڑپنا اور جلنا شروع ہوجاتا ہے اور اسے اپنی بیوی/شوہر سے شدید محبت شروع ہوجاتی ہے۔ انتہائی طاقتور ہے‘ صرف جائز محبت کیلئے استعمال کیے‘ تجربات گواہ ہیں جس نے بھی ناجائز مقصد کیلئے استعمال کیا الٹا شدید نقصان شروع ہوا۔
عمل یہ ہے: چالیس کالےچنے کے دانے لیں پھر سورئہ اخلاص کو ہر دانہ پر چالیس چالیس مرتبہ پڑھ کر آگ میں چنےڈالتے جائیں پھر کہیں کہ فلاں بن فلاں کا دل میری محبت میں تڑپے تو چند دنوں میں غائب آدمی یا عورت(شوہر یا بیوی) تسخیر ہوکر حاضر ہوجائے گی۔ یعنی اگر گھر چھوڑ کر گئی یا گیا ہے تو واپس آجائے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں