محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ میرے گھرمیں ایک ڈائری پڑی ہے جس میں ہمارے بڑوں کے وظائف‘ تعویذات اور نقش لکھے ہوئے ہیں‘ جس کے بعض صفحات اتنے بوسیدہ ہیں کہ ہاتھ لگاتے ڈر لگتا ہے کہ کہیں ہاتھ میں ہی نہ رہ جائے۔ اس میں ایک عمل پڑھا‘ دل کو لگا‘ سوچا کیوں نہ یہ عمل عام کردوں تاکہ لاکھوں لوگوں کا فائدہ ہوا ور میرے ‘ میری نسلوں اور اس ڈائری میں یہ عمل لکھنے والوں کیلئے ہمیشہ کا صدقہ جاریہ ہو۔ بس اسی سوچ نے مجھے قلم اٹھانے پر مجبور کیا‘میں نے ڈائری اٹھائی‘ ورق گردانی کی اور اس عمل کو سامنے رکھ کر لکھنا شروع کردیا۔
جس شخص کو کوئی حاجت درپیش ہو خواہ کتنی پریشانی ہوتو لازم ہے کہ فوراً وضو کرکے کسی مسجد میں یاگھر میں صاف علیحدہ کمرہ میں بہ نیت قضائے حاجت دو رکعت نماز نفل ادا کرے پہلی رکعت میں بعد سورۂ فاتحہ‘ سورۂ اخلاص تین مرتبہ اور تسمیہ ستر بار پڑھے دوسری رکعت میں یہی پڑھ کر معوذتین(سورۂ فلق اور سورۂ ناس) زیادہ پڑھے پھر سلام پھیر کر ستر مرتبہ درود شریف پڑھے پھر رب کریم سے گڑگڑا کر اپنے مقصد کی دعا مانگے۔ ان شاء اللہ حاجت پوری ہوگی۔
درج بالا تحریر لفظ بہ لفظ ڈائری سے اتار کر آپ کے سامنے پیش کردیا۔ عمل انتہائی مجرب ہے اور بس دل میں نیت کریں اور اپنی من کی مراد پالیجئے۔ کسی کو پہلی‘ کسی کو دوسری اور کسی کو چند بار عمل کرنے کے بعد مراد مل جاتی ہے۔ جس کو بھی فائدہ ہو عبقری رسالہ میں اپنا مشاہدہ ضرور لکھے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں