سردرد کا دم
مریض کو سامنے بیٹھا کر اس کی پیشانی کو اپنے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی پکڑ کر جیسے چٹکی لگاتے ہیں آہستہ آہستہ انگوٹھے اور انگلی کو ملاتے جائیں اور جب دونوں مل جائیں تو چٹکی لگا کر ہاتھ کو نیچے جھاڑ دیں ساتھ پیشانی کو اور اپنے ہاتھ کو بھی دم کریں تین بار کریں انشاء اللہ سردرد فوراً ختم ہوگا۔ دم یہ ہے: فرزند بی بی آجماں حاضر شود حاضر شود حاضر شود ۔ ہر بار پہلے بسم اللہ پوری پڑھ کر شروع کریں۔
گھر، دکان یا کسی قیمتی چیز کی حفاظت کیلئے
اگر گھر، دکان یا کسی بھی قیمتی چیز کی حفاظت مقصود ہوتو تین بار آیۃ الکرسی پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر دم کرکے روز تین بار تالی بجا کر پھر دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی دم کرکے گھمائیں اس چیز کے گرد تین بار حصار کردیں انشاء اللہ کوئی جن انسان اس چیز کا نقصان نہ کرسکے گا۔ شام کو کریں تو صبح تک اگر صبح کریں تو شام تک حفظ امان میں رہے گی۔ اللہ تعالیٰ حفاظت فرمائیں گے۔ اگر آپ گھر سے دور سفر پر گئے ہیں تو وہیں سے کریں چاہیے دنیا کے کسی کونے میں بھی ہوں وہاں سے ہی حصار مقصود کرکے کریں انشاء اللہ اثر ہوگا۔ اگر کوئی کمزور عقیدہ والے ہوں تو اس کے بعد سورئہ ناس پانچ بار پڑھ کر مذکورہ طریقہ سے حصار کردیں پھر تو سونے پر سہاگہ ہو جائے گا۔
باطنی نماز بھی پڑھیے
ظاہری نماز کے ساتھ ساتھ باطنی نماز بھی پڑھے اور دل و دماغ کی کثافت دور کرکے روشن کر کے چالیس دن اسی طریقہ سے پڑھ کر مقام ولایت پائیں۔ تکبیر اولیٰ کے بعد بغیر زبان کے صرف تصور کریں اوپر اللہ تعالیٰ مجھے دیکھ رہا ہے۔ سامنے نبی کریمﷺ میرے منہ کے برابر شہنشاہی تخت پر تشریف فرما ہیں مجھے نظر رحمت سے دیکھ رہے ہیں۔ نفس اور شیطان میرے دشمن ہیں میں مجاہد ہوں نماز میدان جہاد ہے۔ میرےدائیں طرف جنت اور بائیں طرف دوزخ ہے میرے پائوں کے نیچے پل صراط ہے میرے پیچھے عزرائیل ہے جب تکبیر اولیٰ کے لیے ہاتھ اٹھائے تو کہے میں گناہوں سے دستبردار ہوتا ہوں جب رکوع میں جائے تو تصور میں کہے اللہ تعالیٰ کی جلالت کی وجہ سے میری کمر جھک گئی ہے جب سجدہ میں ہوں اللہ تعالیٰ کی عظمت و شان میرے سامنے ہے ذلت و رسوائی میں مبتلا ہوں۔ جب سجدے کرکے قعدہ میں بیٹھ جائے تو تصور کرے اللہ تعالیٰ میری جھولی میں انعام و اکرام ڈال رہا ہے۔ جب دونوں طرف سلام پھیرے تو تصور کرے کہ میں نمازیوں فرشتوں مسلمان جنوں پر سلام کرتا ہوں‘ جب مرد یا عورت اکیلے میں نماز پڑھے تو اتنا کہے کہ فرشتوں مسلمان جنوں کوسلام کرتا/کرتی ہوں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں