عام بخار کے لیے کا نقش! باندھ لیجئے!
’’بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔هُوَ اللّٰهُ الْـخَالِقُ الْبَارِیُٔ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْاَسْـمَآءُ الْـحُسْنٰى‘‘ کاغذ پر لکھ کر موم جامہ کرکے سفید کپڑے کے ٹکڑے میں باندھ کر گلے میں ڈال دیں بخار اترنے کے بعد تعویذ اور کپڑا دونوں جلادیں۔
چوٹ سے تکلیف! لکھیے‘ چوٹ پر باندھیے!
ایسی چوٹ جس میں کوئی عضو اپنی جگہ سے ہل جائے یا چوٹ میں ٹیس یا درد ہوتی ہو اس کو ختم کرنے کیلئے 1 مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔کُلَّ یَوْمٍ ھُوَ فِیْ شَاْنٍپڑھ کر پانی پر دم کرکے پلائیں اور کاغذ پر لکھ کر چوٹ کی جگہ پر باندھیں۔
نظر بد کا طاقتور ترین نقش! لکھیے جلادیجئے
کسی کو نظر بد لگ جائے سر میں شدید درد ہو بچہ روتا ہو تو یہ نقش
کاغذ پر لکھ کر چند منٹ تک سر پر رکھیں پھر جلا دیں چند بار عمل کریں انشاء اللہ آرام آئے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں