دانتوں کا کیڑا آنکھوں سے دیکھیں!
نسخہ:تخم پیاز ایک ماشہ، ایک ٹوپی حقے کی استعمال شدہ، پانچ سے چھ عدد بڑے کوئلے دہکتے ہوئے۔ (طریقہ)پہلے دانتوں کو برش یا مسواک کرکے صاف کریں کلی کریں پھر کوئلے حقے کی ٹوپی کے نیچے رکھ کر یعنی کوئلے دہک جائیں پھر اوپر چھوٹے سوراخ سے تخم پیاز ڈالتے ہی فوراً اپنا منہ سوراخ پر رکھ کر دھواں اوپر کھینچیں پھونک نہ ماریں‘ ایک منٹ بعد منہ سے دور کریں ‘دھواں لینے کے دوران تھوک آئے تو تھوک ٹوپی میں گرادیں‘ سر اوپر نہ اٹھائیں۔ جب ایک منٹ ہو جائے تو چھوڑ دیں پھر دیکھیں جو کیڑے کوئلے کے اوپر گرے وہ تو جل جائیں گے نظر نہیں آئیں گے جو کیڑے کوئلے کے ساتھ لگتے ہی سائیڈ پر گریں گے وہ چاول کے کیڑے سے تھوڑا باریک سفید رنگ کے پڑے ہوں گے۔
دانتوں میں کھوڑ سوراخ پیپ کیلئے
دانتوں میں کھوڑ سوراخ یا پیپ پڑنے کی وجہ سے درد ہوتو لہسن سونٹھ یا لونگ رکھیں پیپ ختم ہوکر درد سے نجات ملے گی۔
بہراپن سے محفوظ رہنے کیلئے
ہر دس دن بعد تین تین قطرے اصلی بادام روغن نیم گرم کانوں میں ڈالنے سے کان کے بہراپن سے محفوظ رہتا ہے۔
ایک ہی پڑیا سے حیض بند
سادہ کاغذ جلا کر راکھ بنا کر محفوظ کر لیں۔ پہلے تین دن نہیں کھانا کیونکہ پہلے تین دن خون تیزی سے آتا ہے اس لیے اس کا استعمال کرنا نقصان دہ ہے۔ چار پانچ دن خون بند نہ ہوتو پھر دو ماشہ راکھ سادہ پانی سے کھائیں ۔ فائدہ مند ہوگا۔
عمر رسید بزرگ کی باتیں
ایک عمر رسید بزرگ نے کسی دوست کو بتایا کہ ماس یعنی گوشت کھانے سے جسم کا گوشت بڑھتا ہے گُڑ کھانے سے دماغ بڑھتا ہے دودھ پینے سے عضو خاص بڑھتا ہے، سونف کھانے سے نظر بڑھتی ہے۔
گُڑ کا فائدہ
ایک سو سالہ شخص کی صحت جوانوں جیسی لوگوں نے پوچھا تو کہنے لگے کہ میں روزانہ رات کے کھانے سے آدھا گھنٹے بعد آدھا پائو گُڑ کھا لیتا ہوں پورا جسم فٹ ہے نہ دوا نہ دم۔
چرواہے کی صحت کاراز
ایک چرواہا بڑھاپے تک بلکہ مرتے دم تک صحت مند رہا لوگوں کے اصرار پر بتایا کہ اور تو کوئی دوا یا پھل نہیں کہ غریب ہوں لیکن جنگل میں ایک درخت ہے اس کے نیچے ایک تالاب گندے پانی کا ہے اس میں درخت کا پھل گرتا ہے میں جب بھی جنگل جاتا ہوں اس تالاب کا پانی جی بھر کے پیتا ہوں کڑوا تو بہت ہوتا ہے لیکن آنکھیں بند کر کے پی جاتا ہوں یہی میری صحت راز ہے۔ لوگوں نے جاکر دیکھا تو وہ ہلیلہ کا درخت تھا سب نے مان لیا واقعی یہ بڑے کام کی چیز ہے۔ جوانوں کی طرح صحت، بال سیاہ، دانت ، نظر ، سب اعضاء طاقتور رہتے ہیں۔ہلیلہ پنساری سے مل جاتا ہے۔ اسے ہریڑ بھی کہتے ہیں۔خشک ہوتو پانچ سے سات ماشہ ایک کپ قہوہ میں سفوف بنا کراستعمال کرسکتے ہیں‘ ہریڑ کا مربہ تین دانے ایک وقت کھاسکتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں