محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جب بھی موقع ملتا ہے قرآن کے موتی چنتی ہوں ایک عمل لکھ رہی ہوں جو ہیرے جواہرات سے زیادہ قیمتی ہے۔ یہ عمل میں نے بھی سیکھا تھا۔ برسوں سے اس پر عمل کررہی ہوں سب کو بتاتی ہوں۔ مسلمان ہر کام سنت کے مطابق کرتا ہے لباس بھی پہنتے ہیں تو اذکار کے ساتھ اس عمل کے بہت فوائد ہیں اور کمالات ہیں جب نیا لباس پہنیں سب سے پہلے دوپٹہ سر پر اوڑھ لیں اوّل آخر ایک بار درود شریف تین مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھے۔ اس عمل سے سر کی بیماریاں نہیں ہوتیں‘ چوٹ سے سر محفوظ رہتا ہے۔ بدن والا کپڑا لیں تو تین بار سورئہ الم نشرح پوری سورئہ پڑھیں اب وہ پہن لیں‘ اس عمل سے آپ کا بدن لاعلاج بیماریوں سے محفوظ رہے گا۔ ناف سے نیچے پہننے والا لباس لیں اوّل آخر درود شریف سورئہ فلق اور سورئہ الناس تین بار پڑھے ایک بات یاد رکھیے پہلا لباس اپنے بدن سے جدا کریں نیا لباس باری باری پہن لیجیےاور یہ عمل کرتی جائیں ہمیشہ کریں‘ چھوٹے بچوں کو جب نیا لباس پہنچائیں تو مائیں خود یہ عمل پڑھ دیا کریں آپ ان اذکار کے بعد دیکھیں گی آپ کا لباس کبھی استری سے نہیں جلے گا۔ ان کپڑوں میں مسلسل پہننے کے باوجود پرانا پن نہیں ہوتا۔ اس کی چمک ماند نہیں پڑتی خود بندی اللہ کی حفاظت میں رہتی ہے ۔ میری زندگی میں تین موقعے ایسے تھے جب موت کے اور میرے درمیان صرف بال کے برابر فرق تھا جب یہ مواقع آئے‘ رب سے دعا کی وہ مجھے نیکی کرنے کیلئے زندگی بخش دیتا۔
خارش کے مرض کیلئے
گرمیوں میں بچوں اور بڑوں کو خارش کا مرض ہو جاتا ہے کہیں پر خارش ہو تو دو نفل پڑھے اور اس کا ثواب حضرت نوح علیہ السلام کو بخش دیجئے خارش ٹھیک ہو جائے گی۔ زیادہ تکلیف ہے تو چھ نفل پڑھ لیں نفل کی تعداد لامحدود ہے جتنی تعدادمیں پڑھنا چاہیں پڑھ سکتے ہیں ۔ پھل یا کھانا صدقہ کردیا کریں۔
مکھی، مچھر، کاکروچ، چھپکلی بھگانے کیلئے
گھروں میں اکثر مکھی‘ مچھر، کاکروچ، چھپکلیاں آجاتی ہیں ان کو بھگانے کے لیے صبح و شام سات مرتبہ سورئہ الماعون پڑھیں۔ ہر قسم کا کیڑا غائب ہو جائے گا گھر میں نہیں رہے گا مچھر دانی کی ضرورت نہیں پڑیگی الماعون کا عمل مجھے ایک خاتون نے دیا تھا ۔اس کے عبقری میں بھی اکثر پڑھا اور تسبیح خانہ درس میں بھی شیخ الوظائف نے بتایا۔(ذکیہ اقتدار بہاولنگر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں