آپ یقین کریں ہم نے ایسے گھرانے میں آنکھ کھولی ہم کو دنیا کی کوئی خبر نہ تھی جیسے کسی نے کہہ دیا ہم نے یقین کرلیا ‘چالاکی نام کی کوئی چیز نہ تھی۔ سب ہم کو کہتے تھے کہ یہ مولوی کی اولاد تو بہت بے وقوف اور سیدھی ہے۔
16سال خوب بیوقوف بنی
میرے ابو ایک سیدھے سادے عالم تھے ‘ میں شادی کے بعدسسرال آئی تو سسرال والوں نے سولہ سال خوب بے وقوف بناکر کام کروایا ۔ سارا دن کام‘ بس کام اور پھر معمولی بات پر جھگڑا شروع‘ شوہر الگ لڑتا‘ ساس سسر الگ‘نندیں الگ لڑائی ختم نہ ہوتی اور رو‘دھو کر پھر کام یعنی خوب بے وقوف بنایا پھرعبقری کے وظائف ہاتھ لگے‘ تھوڑی عقل آئی سال تک آپ کے مختلف وظائف کرتی رہی پھرآپ سے بیعت ہوئی‘ خاص وظائف ہاتھ لگے پہلے پڑھ نہ سکی پھر خط لکھ کر اعمال کا بتایا‘ اب سات ماہ سے پڑھ رہی ہوں پہلے پتہ نہیں چلتا تھا کہ کون بے وقوف بنا رہا ہے کون لڑائی کروا رہا ہے اب پہلے ہی پتہ چلتا ہے یا پھر کشف ہو جاتا ہے کہ لڑائی ہوگی یا کوئی چالاکی ہوگی محفوظ ہو جاتی ہوں آپ کے وظائف پڑھنے لگتی ہوں تو سکون ملتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں