محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ہر جمعرات درس پر تسبیح خانے آتی ہوں ۔ اور عبقری کی ادویات اور فوڈ آئٹمز کا استعمال بھی کرتی ہوں۔ میرے سسر کی عمر تقریباً 70 سال ہے۔ اور وہ کھانے میں دیسی گھی کا استعمال ضرور کرتے ہیں لیکن آج کل اصلی دیسی گھی نہ ملنے پر اکثر مایوس سے ہو جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میرے دور میں ہمارے گھر میری اماں جان خود دیسی گھی تیار کرتی تھیں۔ اس جیسا دیسی گھی کا ذائقہ مزہ آج تک مجھے نہیں ملا آج کل پیکٹوں اور ڈبوں میں بند دیسی گھی دو نمبر ہی ہیں۔ میری دو نندوں کی شادی گائوں میں ہوئی ہے وہ اکثر اپنے والد کے لیے دیسی گھی بھیج دیتی ہیں لیکن سسر صاحب اس کو بھی اصلی دیسی گھی تصور نہیں کرتے کہتے ہیں یہ گھی دو نمبر ہے۔ عبقری کے ایک شمارہ کے ٹائل صفحہ پر میں نے دیسی گھی بارے پڑھا اور سوچا کیوںنہ سسر صاحب کے لیے عبقری کا دیسی گھی لایا جائے تو جمعرات درس کے بعد عبقری دواخانے سے میں نے ایک کلو کی پیکنگ والا ڈبہ دیسی گھی لیا اور گھر آگئی صبح کھانے میں سسر صاحب کو دیسی گھی پیش کیا تو ایک چمچ دیسی گھی کھانے کے بعد سوچ میں گم ہوگئے میں نے کہا ابا جی کیا ہوا؟ کہنے لگے بیٹا یہ کہاں سے لائی ہو میں نے کہا کہ عبقری دواخانے سے کہنے لگے آج مدتوں بعد اصل دیسی گھی کی تلاش ختم ہوئی ہے اس نے میرے بچپن کی یاد تازہ کردی ہے ایسے لگتا ہے یہ دیسی گھی میری والدہ نے تیار کیا ہے۔ بالکل ایک نمبر ہے۔ (عذرا بی بی، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں