دانتوں کے جملہ امراض کیلئے
عمر سے پہلے دانتوں کا ہلنا، پائیوریا، ماس خورہ، دانتوں پر چونا جم جانا، کیڑا لگ جانا، کالے دھبے پڑجانا دانتوں کا رنگ ہلدی کی طرح زرد ہونا۔ دانت کی ہڈی کا ریزہ ریزہ ہوکر ٹوٹنا وغیرہ کے لیے ’’وَالْـجُرُوْحَ‘‘ 9 مرتبہ پڑھ کر صبح نہار منہ ایک گلاس پانی پر دم کرکے ایک گھونٹ پانی الگ کرلیں باقی پانی سے اچھی طرح کلی کریں۔ کلی کرنے کے بعد الگ کیا ہوا ایک گھونٹ پانی پی لیں۔ اسکے آدھے گھنٹے بعد تک کوئی چیز نہ کھائیں۔کلی والا پانی چھت‘لان یا گملے وغیرہ میں گرائیں۔
امتحان میں اچھے نمبروں سے کامیابی کیلئے:
جب آپ تمام کاموں سے فار غ ہو جائیں اور سونے کے علاوہ کوئی کام نہ ہوتو وضو کرکے مصلیٰ پر بیٹھ جائیں اور 300 مرتبہ اَلْمَلِکُ الْقُدُّوْسُ پڑھ کر حافظہ تیز ہونے اور امتحان میں اچھے نمبروں سے کامیابی کے لیے دعا کریں یہ عمل نتیجہ آنے تک کریں۔
بے پناہ حسن کے لیے
سب کاموں سے فارغ ہونے کے بعد رات کو سونے سے پہلے سورئہ یوسف کا پہلا رکوع تلاوت کریں اور پانی پر دم کرکے پی لیں۔ اسکے بعد دس منٹ تک گلابی رنگ کا تصور کرکے مراقبہ کریں۔ کھانوں میں ترکاری زیادہ استعمال کریں۔ وضو کے بعد دونوں گال تھپتھپائیں چہرہ پرکشش ہو جائے گا۔
چہرے کی چھائیوں کے لیے
اگر چہرے پر چھائیاں پڑ گئیں ہوتو دیسی انڈے کا چھلکا لیں۔ اس کے اندر کی سفید جھلی صاف کرکے چھلکا پیس لیں۔ رات کو سوتے وقت تھوڑے سے پائوڈر میں سرکہ انگوری ڈال کر مکس کریں اور جہاں چھائیاں ہیں وہاں لیپ کریں ان شاء اللہ چند بار کرنے سے چہرہ صاف ہو جائے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں