محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ پر اور علامہ لاہوتی صاحب پر اپنی رحمتوں اور برکتوں کا نزول فرمائے اور ان کا سایہ ہم سب پر تادیر قائم و دائم فرمائے آمین۔میرے پاس چند اعمال جو میں عبقری قارئین کی نذر کررہا ہوں۔
جن کی زبان میں لکنت ہے یا گھبراتے ہیں!
جو لوگ کسی شخص سے بات کرنے میں گھبراتے ہوں ‘کسی محفل میں جانے سے کتراتے ہوں ‘ خود کو دوسروںسے کمتر سمجھتے ہوں یا جن کی زبان میں لکنت ہو اس کے علاوہ جو بچے دیر سے بولنے والے ہوں تو ان کے لیے ’’رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ۔وَ یَسِّرْ لِیْٓ اَمْرِیْ۔ وَ احْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِیْ۔ یَفْقَهُوْا قَوْلِیْ‘‘ (سورئہ طہٰ آیات ۲۵ تا ۲۸) اوّل و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک اور 100 مرتبہ یہ آیات صبح و شام پانی پر دم کرکے پئیں۔ یا بچوں کو پلائیں انشاء اللہ اس کی برکت سے زبان کی تمام بندشیں کھل جائیں گی اسکے علاوہ بے شمار علم و حکمت کی باتیں زبان سے ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گی جس کو ہر خاص و عام اہمیت دے گا اگر اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے اس کو ہمیشہ ورد زبان رکھا جائے تو سونے پر سہاگہ ہوگا ۔ان شاء اللہ۔
یہ نقش حاملہ کی سیدھی ران پر باندھ دیجئے!
یہ عمل میرا بارہا آزمایا ہوا ہے اور بے حد مجرب ہے اس نقش کو سیاہ رنگ سے لکھ کر موم جامہ کرکے اور کسی کپڑے میں لپیٹ کر اس حاملہ کی سیدھی ران میں باندھی جائے جس کے بارے میں ڈاکٹرز نے آپریشن کہہ دیا ہو ان شاء اللہ اس کی برکت سے نقش باندھتے ہی پندرہ منٹ کے اندر بنا آپریشن باآسانی ولادت ہوگی ان شاء اللہ بچہ کی ولادت ہوتے ہی فوراً تعویذ حاملہ کی ران سے کھول لیں اور حسب توفیق خیرات کردیں نقش کو بہتے پانی میں بہادیں۔ نقش یہ ہے:
جنات کا سایہ ہو تو یہ عمل کیجئے
اگر مرض کی صحیح تشخیص نہ ہو اور یہ کہا جائے کہ اس کے اوپر جنات یا آسیب کا سایہ ہے تو مریض کو سامنے بیٹھا کر نہایت سکون اور اطمینان کے ساتھ 11مرتبہ پڑھ کر مریض پر دم کریں اور دم کرتے وقت یہ تصور ہونا چاہیے کہ مریض اور میں دونوں عرش معلی کے نیچے بیٹھے ہیں اگر مریض پر جنات کا اثر ہوگا تو دم کرتے وقت ظاہر ہو جائے گا جب یہ تصدیق ہو جائے کہ مریض پر جنات کا اثر ہے تو 11 مرتبہ یاحفیظ پڑھ کر دم کریں مریض اپنی حالت میں واپس آئیگا۔ عمل یہ حاضر کا
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
یَاحَفِیْطُ یَاحَفِیْطُ یَاحَفِیْطُ
یَابَدِیْعُ یَابَدِیْعُ یَابَدِیْعُ یَابَدِیْعَ
الْعَجَائِبِ بِالْـخَیْرِ یَابَدِیْعُ
ادھر نقش لکھیں ادھر پتھری گردے سے باہر
گردہ کا درد ریاحی ہو یا پتھری کی وجہ سے ہو دونوں حالتوں میں کسی مومی کاغذ پر مندرجہ ذیل نقش لکھ کر ڈوری کے ساتھ درد والی جگہ پر اس طرح باندھیں کہ تعویذ گردوں کے قریب رہے‘ ہر حالت میں باندھ سکتے ہیں‘ اس کے علاوہ اس کو لکھ کر دھوکر پلانا بھی بے حد مفید ہے۔ گردہ میں پتھری ہوتو وہ ریت بن کر پیشاب کے ذریعے خارج ہوجاتی ہے۔یہ نقش انتہائی نایاب تھا‘ صرف عبقری کیلئے لکھ رہا ہوں۔ نقش یہ ہے:
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں